سرینگر//
جموں و کشمیر حکومت نے سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے ڈپٹی میئر ‘پرویز قادری کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انیل کول کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔
ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک حکم میں حکومت نے کہا کہ انکوائری اینٹی کرپشن بیورو، سری نگر سے موصول ہونے والی رپورٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی۔
۲۸جولائی کو جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا’’جموں اور کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ ۲۰۰۰ کے سیکشن۳۴کے مطابق، مسٹر انیل کول، جے کے اے ایس، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں انکوائری آفیسر کے طور پر ایک تفصیلی انکوائری کرنے کیلئے تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ پرویز قادری، ڈپٹی میئر، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے خلاف بدعنوانی کے الزامات اینٹی کرپشن بیورو، جموں و کشمیر سری نگر سے موصول ہونے والی معلومات/رپورٹ کی بنیاد پر‘‘۔
اس نے کہا کہ تحقیقات کے عمل کے دوران قدرتی انصاف کے اصولوں کی پابندی کی جائے گی۔