ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۳ دہائیوں کے بعد۸ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت

اگر کسی نے گڑ بڑھ کی تواس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی:بدھوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-27
in مقامی خبریں
A A
۳ دہائیوں کے بعد۸ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
ایک اہم پیشرفت میں، جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز تقریباً تین دہائیوں کے بعد ۸ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے نکالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر وجے کمار بیدھوری نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انتظامیہ نے روایتی راستوں سے محرم کے جلوسوں کی اجازت دینے کے بارے میں شیعہ رہنماؤں کی درخواست پر غور کرنے کے بعد۸محرم کو جلوسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھوری نے کہا’’۸تاریخ کو جلوس کو روایتی راستوں سے صبح ۶بجے سے صبح۸ بجے تک اجازت دی جائے گی‘‘۔
بدھوری کا مزید کہنا تھا یہ فیصلہ تاریخی ہے اور لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔
صوبائی کمشنر نے بتایا کہ صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کارپوریشن کو تحریری طورپر آگاہی فراہم کی گئی جبکہ ایمبولنس گاڑیوں کا بھی انتظامات کیا گیا ہے ۔
بدھوری نے کہاکہ جس مقام پر جلوس اختتام پذیر ہوگاوہاں پر انتظامیہ نے شیعہ برادری کیلئے خصوصی گاڑیاں بھی رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ عزادار اپنے اپنے منزلوں کی اور واپس جا سکے ۔
صوبائی کمشنر نے کہاکہ اگر کسی نے گڑ بڑھ کی تواس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بتادیں کہ تین دہائیوں کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے شیعہ برادری کو تاریخی جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے ۔
اس سے قبل، منگل کو شیعہ رہنماؤں نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی تھی اور محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کی مانگ کی تھی جیسے ابی گزر سے ڈلگیٹ اور پھر زڈی بل تک۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ وقت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے کہ عام لوگوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ ایم اے روڈ اور ڈلگیٹ کے علاقے دن بھر مصروف رہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں دیوار گرنے سے مزدور ہلاک

Next Post

سانبہ اور راجوری میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بانڈی پورہ میںسینئر علیحدگی پسند لیڈر سمیت ۱۱پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

سانبہ اور راجوری میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.