جموں/۷۱جولائی
فوج نے کہا ہے کہ جموں کے پونچھ ضلع میں پیر کو سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گرد مارے گئے۔
فوج کے مطابق پونچھ سیکٹر میں 17 جولائی کی رات کو فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام کیا گیا۔ دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ علاقے میں فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔