سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں صحافی پر حملہ کرنے کی پادائش میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دو شرپسند جن کی شناخت ساہل بشیر شیخ ولد بشیر احمد شیخ اور یاسر جبار شیخ ولد عبدالجبار شیخ ساکنان بٹہ مالو کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو صحافی پر حملہ کرنے اور امن و امان کو خراب کرنے کی پادائش میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں نشے کی حالت میں تھے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۹ زیر دفعات۳۲۳/۵۰۶/۳۴۱آئی پی سی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔