سرینگر//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموںکشمیر کے ان دو پولیس اہلکاروں کی سراہنا کی جنہوں نے ایک یاتری کو اس کا بیگ جس میں۸۰ہزار روپیے نقدی تھے ، واپس لوٹا دیا۔
شاہ نے کہا کہ میں دیانتداری کی مثال بننے پر ان جوانوں کی تعریف کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا’’حقیقی بہادری ہمارے ایمانداری اور عزت کے کاموں میں مضمر ہے جن سے ہماری زندگیوں پر انمٹ نقوش مرتب ہوتے ہیں جموں وکشمیر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر درشن کمار اور ہیڈ کانسٹیبل ستہ پال نے اس کہاوت کو صحیح ثابت کر دیا‘‘۔
شاہ نے ٹویٹ میں کہا’’ان دو اہلکاروں نے ایک بیگ جس میں۸۰ہزار روپیے تھے ، ایک موبائل فون اور یاترا دستاویزات پائے ، انہوں نے ان چیزوں کے مالک جو ایک یاتری تھا، کو تلاش کرکے یہ چیزیں اس کے حوالے کیں‘‘۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا’’میں دیانتداری کی مثال بننے پر ان جوانوں کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘