منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

عالمی کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے خاص لمحہ: گاوسکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-11
in کھیل
A A
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

نئی دہلی//ہندوستان کے لیجنڈری کرکٹر سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ 1983 کا ورلڈ کپ جیتنا ان کے کیریئر کا سب سے خاص لمحہ تھا اور اس کے بارے میں سوچ کر آج بھی میری آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔
گاوسکر نے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا، "میں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں اس سے (ورلڈ کپ 1983 جیتنے سے) زیادہ خاص لمحہ کبھی محسوس نہیں کیا۔ میں نے اس وقت جو خوشی محسوس کی تھی، میں آج بھی جب اس لمحے کے بارے میں سوچتا ہوں ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔
ہندوستان نے 40 سال قبل لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں، گاوسکر نے ہندوستان کے لیے اوپنر کا کردار ادا کیا تھا۔
فائنل میں ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو صرف 184 رنز کا ہدف دے سکی لیکن موہندر امرناتھ (12/3) کی عمدہ بولنگ کے دم پر ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 140 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔
گاوسکر نے کہا، "اتنے برسوں کے بعد بھی جب میں وہ لمحہ یاد کرتا ہوں جہاں کپل دیو نے ٹرافی اٹھائی تھی، میری آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ آپ کرکٹ میں کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن جب آپ کی ٹیم، آپ کا ملک اتنی بلندیوں پر پہنچتا ہے تو آپ کو جو خوشی ملتی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور گاوسکر نے پیر کو اپنی 74ویں سالگرہ منائی۔ وہ 10 جولائی 1949 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ کرکٹ کے اب تک کے سب سے بڑے اوپننگ بلے بازوں میں سے ایک، گاوسکر نے 1971 میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرنے کے بعد 125 ٹیسٹ کھیلے اور 51.12 کی اوسط سے 10122 رنز بنائے۔ گاوسکر نے اپنے شاندار ٹیسٹ کیریئر میں 35 سنچریاں اسکور کیں اور 10 دسمبر 2005 کو سچن ٹندولکر کے ذریعہ ریکارڈ توڑے جانے سے پہلے وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچری بنانے والے کھلاڑی تھے۔
گاوسکر نے ایک روزہ کرکٹ میں بھی 108 میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے ایک سنچری اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 3092 رنز بنائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی

Next Post

جی ۔ 20: ثقافت کو صحت مند ترقی اور ہم آہنگی کا محرک بنانے کا ہندوستان کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
ہندوستان کی کشمیر کے بعد لداخ میں بھی جی ۲۰؍ اجلاس منعقد کرنے کی تجویز

جی ۔ 20: ثقافت کو صحت مند ترقی اور ہم آہنگی کا محرک بنانے کا ہندوستان کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.