منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جی ۔ 20: ثقافت کو صحت مند ترقی اور ہم آہنگی کا محرک بنانے کا ہندوستان کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-11
in کھیل
A A
ہندوستان کی کشمیر کے بعد لداخ میں بھی جی ۲۰؍ اجلاس منعقد کرنے کی تجویز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

نئی دہلی/ہمپی// پیر کو ہمپی (کرناٹک) میں ہندوستان کی صدارت میں جی 20 کلچرل ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صحت مند ترقی اور عالمی ہم آہنگی کے لیے ثقافت کی محرک قوت پیدا کرنے پر زور دیا۔
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جوشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کریں جہاں ثقافت نہ صرف معاشروں کی شناخت کا حصہ ہو بلکہ صحت مند ترقی، سماجی اشتراک اور عالمی ہم آہنگی کے لیے ایک محرک قوت بھی ہو۔ جی۔ 20 دنیا کے بڑے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کا ایک اہم فورم ہے ، جس کی اس وقت ہندوستان سربراہی کر رہا ہے ۔
کلچرل ورکنگ گروپ کی اس میٹنگ کے موقع پر ہندوستان میں اس سال منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل مختلف موضوعات پر منعقد کی گئی میٹنگوں کے سلسلے میں لامبانی کڑھائی کی 1300 پٹیاں آویزاں کی گئی ہیں۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ اس میٹنگ میں لامبانی کڑھائی کی اس نمائش سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ مل سکتی ہے ۔
خیال رہے کہ مرکزی وزیر مسٹر جوشی کے پاس کوئلہ اور معدنیات کا بھی قلمدان ہے ۔
جی 20 کلچرل ورکنگ گروپ کے اجلاس کی ترجیحات کے بارے میں انہوں نے کہا "ہم چار ترجیحات پر غور و خوض کرنے اور ان کی نشاندہی کرنے سے لیکر عمل درآمد پر مبنی سفارشات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے آگے بڑھے ہیں، جو پالیسی سازی کے مرکز میں رکھنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔ . ان ترجیحات میں ثقافتی اثاثوں کا تحفظ اور بحالی، پائیدار مستقبل کے لیے زندہ وراثت کا استعمال، ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں اور تخلیقی معیشت کو فروغ دینا، اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا شامل ہے ۔
مسٹر جوشی نے کہا "ہم یہاں عالمی ثقافتی تبدیلی میں ایک فعال حصہ دار بن رہے ہیں۔ ہم وزارتی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں چار ترجیحی شعبے شامل ہیں جو ایک جامع اور پائیدار مستقبل کے ہمارے وژن کا سنگ بنیاد ہیں۔
مسٹر جوشی نے کہا کہ گروپ کے سامنے چار ترجیحات ایک ایسی دنیا کی عکاسی کرتی ہیں جو ثقافتی طور پر متنوع لیکن متحد ہے ، ایک ایسی دنیا جہاں ثقافتی ور اثت ماضی کا ستون اور مستقبل کا راستہ ہے ۔
ثقافت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہاں "لمبانی کڑھائی” کے خوبصورت پیچوں کی نمائش اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہے اور اس کا مقصد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا ہے ۔ لامبانی کمیونٹی کی 450 سے زیادہ خواتین دستکاروں کی محنت شامل تھی۔
میٹنگ میں آئے ج۔ 20 کے مندوبین کو ہندوستانی وراثت کے تاریخی مقامات جیسے ہیمپی میں وجے وٹھل مندر، رائل انکلوژر اور یونیسکو کی عالمی ثقافتی وراثت سائٹ ییدورو بساونا کمپلیکس کے دوروں پر لے جایا جا رہا ہے ۔
ریلیز کے مطابق مندوبین کو دریائے تنگابدرا پر کشتی کی سواری پر بھی لے جایا جا رہا ہے ۔ مندوبین شری پتبھیراما سوامی مندر میں یوگا سیشن میں بھی حصہ لیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے خاص لمحہ: گاوسکر

Next Post

مغربی بنگال کے گورنر نے امت شاہ سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا

مغربی بنگال کے گورنر نے امت شاہ سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.