کولمبو///
سری لنکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی۔
ہمبنٹوٹا میں پاکستانی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پاکستانی ٹیم اتوار کو سری لنکا پہنچی تھی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں ہوگا۔