جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خراب موسمی حالات‘امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل

پنجترنی بیس کیمپ پر یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-08
in اہم ترین
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
ناسازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر جمعے کی صبح پہلگام اور بالہ تل روٹوں سے سالانہ شری امر ناتھ یاترا کو عارضی طورپر معطل کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جمعے کی صبح پہلگام میں ننون بیس کیمپ پر تین ہزار دو سو اور بالہ تل بیس کیمپ پر چار ہزار یاتریوں کو روکا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلگام اور بالہ تل میں شدید بارشوں کے پیش نظر یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور جوں ہی موسم میں بہتری آئے گی تو یاتریوں کو پوترگھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔
بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کے دوران ابتک۸۰ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ہے ۔
یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے دیگر انتظامات کے علاوہ امسال سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔
اس دوران پہلگام کے پنجترنی بیس کیمپ میں جمعہ کی صبح امرناتھ یاترا پر آئے ایک یاتری کو مردہ پایا گیا۔
فوت ہوئے یاتری کی شناخت ریاست بہار کے محی الدین نگر، ضلع سمادی پور کے رہنے والے نوین کمار سنگھ ولد جمادار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر تقریبا ً۶۸ برس بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوت ہونے والا یاتری بیس کیمپ پنجترنی میں مقایم تھا تاہم صبح سویرے اسے مردہ حالت میں پایا گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یاتری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ متوفی یاتری کی لاش کو پہلگام مردہ گھر منتقل کیا گیا ہے جہاں قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد اس کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔
وہیں پنجترنی بیس کیمپ کے باہر اور ایک یاتری کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے جس کی شناخت ریاست مدھیہ پردیش کے بروانی سے تعلق رکھنے والے ۴۶ سالہ جگدیش کے طور پر ہوئی ہے ۔ مذکورہ یاتری کو بے ہوشی کی حالت میں علاج و معالجہ کے لئے فوری طور پر پنجترنی کے بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ شب سے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔ پہلگام کے چندن واڑی، شیشناگ، پشو ٹاپ ،پنجترنی اور یاترا کے مختلف پڑاؤں پر تیز بارشیں ہو رہی ہیں جس کے سبب امرناتھ یاترا کو احتیاطی طور پر فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔
اگرچہ پہلگام کے نْنہ ون بیس کیمپ سے یاتریوں کے ساتویں جتھے کو امرناتھ گھپا کی طرف روانہ کیا گیا تھا تاہم موسمی حالت خراب ہونے کے مدنظر یاتریوں کو چندن واڑی سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں ننون بیس کیمپ واپس روانہ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں۹جولائی تک درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

Next Post

جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی کی ۲۱؍اور جموں کی ۱۰ دستکاریوں کو نوٹیفائی قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی کی ۲۱؍اور جموں کی ۱۰ دستکاریوں کو نوٹیفائی قرار دیا

جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی کی ۲۱؍اور جموں کی ۱۰ دستکاریوں کو نوٹیفائی قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.