سرینگر//
جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں جمعہ کو ایک کار دریائے چناب میں گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو کر ضلع کے میہڑ علاقے میں دریائے چناب میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔تاہم گاڑی میں سوار تین افراد مردہ پائے گئے اور ان کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔
مرنے والوں کی شناخت بھرت سنگھ (۵۲) ولد تیج رام ساکن تیلی ماجرا سیری رامبن‘ وکرم سنگھ(۳۰)ساکن بھرت سنگھ ساکن تیلی ماجرا سیری رامبن اور روہت کٹوچ (۱۷)ساکن سرجیت کے طور پر ہوئی ہے۔ کٹوچ آر/او گلی باس رامبن۔ کے طور ہوئی ہے۔
اس دوران سری نگر لہیہ شاہراہ پر جمعے کی صبح ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر لہیہ شاہراہ پر بزگو نیمو کے مقام پر ٹرک، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرگہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور دونوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت شہنواز صادق صوفی ساکن سالورہ اور ظہور احمد وانی ساکن یانگورا گاندربل کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔