سرینگر//
سرینگر پولیس نے کمسن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۴۶سالہ محمد اقبال شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن کانٹھ پورہ سوگام کپوارہ حال پمپوش کالونی سرینگر کو ۱۵سالہ لڑکی کی عزت تار تار کرنے کی پادائش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۹۲زیر دفعات۵۰۶/۳۷۶/۳۵۲؍آئی پی سی اور۴/۳پاسکو ایکٹ کے تحت صفا کدل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
غور طلب ہے کہ ملزم مذکورہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار بتایا جارہا ہے ۔
بتادیں کہ بدھ کے روز بھی سری نگر پولیس نے عصمت دری کے ایک واقعے کے سلسلے میں نوجوان کوگرفتار کیا تھا۔
پولیس نے ۲۲ سال عمر کے پرانے برزلہ، سری نگر کے زید فیروز کو ایک۱۲ سالہ بچے (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار تھا اور ایف آئی آر نمبر۵۶/۲۰۲۳ پاکسو ایکٹ کی دفعہ۶۵ کے تحت صدر پولیس تھانہ میں درج کی گئی تھی۔