بارہمولہ//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک ۲۵ سالہ نوجوان جمعہ کو سعودی عرب میں ایک عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت عمران احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو بارہمولہ کے نہال پورہ پٹن علاقہ کا رہنے والا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ شخص شاہ وارمر کمپنی میں کام کرتا تھا اور اچانک سے عمارت سے گر پڑا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
متوفی کے اہل خانہ کے مطابق سعودی پولیس نے اس کی لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور موت کی اصل وجہ کی تفتیش جاری ہے اور اس دوران حادثے کے بعد سعودی پولیس نے ایک کیس درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کے علاوہ اس شخص کی موت کن حالات میں ہوئی ہے، اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تاہم اس سلسلے میں اہل خانہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب سے ان کی لاش کی جلد واپسی کریں تاکہ وہ ان کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔