منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ اسمبلی الیکشن‘۶ جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی ‘

جموں کشمیر میں الیکشن کے بارے انتخابی کمیشن خاموش ہے:سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-05
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

جموں//
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے متعلق دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ میں۶جولائی کو سماعت ہوگی۔
یہ جانکاری پنتھرس پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایڈوکیٹ ہرش دیو سنگھ نے فراہم کی ہے۔
  ہرش دیو سنگھ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں انہوں نے جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کو بحال کرنے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔
ہرش دیو نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری کی فہرست کے مطابق سپریم کورٹ کی بینچ چیف جسٹس کی نگرانی میں کیس کی سماعت کرے گی۔ ہرش دیو نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن نے ریاست میں انتخابات کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔ عوام کو زیادہ دیر تک جمہوری حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کا ہونا ضروری ہے‘‘۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں آخری مرتبہ ۲۰۱۴میں اسمبلی الیکشن منعقد ہوئے تھے اور ۲۰۱۸میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لی تھی جس کے بعد گورنر یا صدر راج کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور اگست۲۰۱۹میں دفعہ۳۷۰کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں میں منقسم کیے جانے کے بعد یہاں لیفٹیننٹ گورنر کو تعینات کیا گیا۔
گرچہ لوک سبھا اور اربن لوکل باڈیز الیکشن منعقد ہوئے تاہم اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی خاص اعلان بھی سامنے نہیں آرہا۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیری مین اسٹریم سیاسی جماعتیں کافی خوش نظر آ رہی ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ۱۱جولائی کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے خلاف درخواستوں کی سماعت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہاں کی سیاسی جماعتوں کو اس سماعت کے آغاز سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔
سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی بنچ اس معاملے کی سماعت شروع کرے گی۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اس لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کی بنچ کے قیام کی حمایت کی ہے۔ محبوبہ نے کہا’’سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل ۳۷۰ پر پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اسے جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی سفارش پر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ میں مزید تاخیر ہماری اقدار کے لیے نقصان دہ ہوگی: نائب صدر جمہوریہ

Next Post

وادی میں۸جولائی تک رک رک کر بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

وادی میں۸جولائی تک رک رک کر بارشوں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.