پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-28
in کھیل
A A
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران چار کھلاڑی کشمیر میں تیار ہونے والے بلوں سے کھیلیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

ممبئی//ہندوستان آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں پانچ بار کی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف کرے گا۔
آئی سی سی نے منگل کو زیرانتظار ون ڈے میچوں کے پروگرام کا اعلان کیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور دفاعی رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ سے ہوگا۔
کرکٹ کے اب تک کے سب سے بڑے ورلڈ کپ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی، جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔ بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پنے اس ٹورنامنٹ کے مقامات میں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے علاوہ احمد آباد 19 نومبر کو فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔ گوہاٹی اور ترواننت پورم پریکٹس گیمز کی میزبانی میں حیدرآباد کے ساتھ شامل ہوں گے۔
روایتی حریف ہندستان اور پاکستان (15 اکتوبر) اور آسٹریلیا اور انگلینڈ (4 نومبر) بھی احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔
آٹھ ٹیموں نے ورلڈ کپ سپر لیگ کے ذریعے 46 روزہ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ آخری دو مقامات کا فیصلہ زمبابوے میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں پچھلی بار کے راؤنڈ رابن فارمیٹ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ تمام ٹیمیں لیگ کے کل ملاکر 45 میچز میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 15 نومبر کو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل کے لیے اضافی دن مختص کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا: "ہمیں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے پر خوشی ہے، جو کسی بھی عالمی ایونٹ سے پہلے ہمیشہ ایک بڑا موقع ہوتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ”ہمیں امید ہے کہ پوری دنیا کے کروڑوں شائقین اب تک کے سب سے بہترین مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے کا حصہ بنیں گے اور ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں ٹیمیں ایک منفرد ماحول سے لطف اندوز ہوں گی، جس کے اختتام پر فاتح دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائیں گے۔”
میزبان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہا، "آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی ہندوستان کے مختلف شہروں میں میزبانی کرنا بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے، جو ہمارے ملک کے بھرپور تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔”
انہوں نے کہا، ’’ہندوستان میں کرکٹ کے لیے جوش اور جذبہ بے مثال ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں اور بیرون ملک شائقین 2011 کے بعد پہلی بار ہندوستان واپس آنے والے ٹورنامنٹ کے منتظر ہوں گے جب ہماری ٹیم گھریلو سرزمین پر ٹرافی اٹھانے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔ میں تمام ٹیموں کو ان کی تیاریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم ایک اور دلچسپ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے منتظر ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا

Next Post

دنیا میں ہر کوئی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہا ہے، وریندر سہواگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
شعیب اختر جانتے تھے کہ وہ چک کرتے ہیں: سہواگ

دنیا میں ہر کوئی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہا ہے، وریندر سہواگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.