جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دنیا میں ہر کوئی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہا ہے، وریندر سہواگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-28
in کھیل
A A
شعیب اختر جانتے تھے کہ وہ چک کرتے ہیں: سہواگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

نئی دہلی//
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر کوئی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہا ہے۔بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تذکرہ ہوا تو اس موقع پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میرے سیمی فائنلسٹ ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں آنے سے فائنل سے پہلے فائنل ہوگا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ میرا سب سے پسندیدہ ورلڈکپ میچ 2011 میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل تھا۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں بھی شعیب اختر کے خلاف 15 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جنگ کا انتظار کر رہا ہوں، ہوسکتا ہے 2011 موہالی سیمی فائنل دوبارہ دیکھا جا سکے۔
وریندر سہواگ نے کہا کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچز میں جو ٹیم پریشر اچھا ہینڈل کرتی ہے وہ جیت جاتی ہے، بھارت پریشر میں اچھا کھیلتا ہے، پاک بھارت میچ میں کھلاڑی اندر سے ڈرے ہوئے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شکست اور مداحوں سے تنقید کا ڈر کھلاڑیوں کے اندر ہوتا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم 90 کی دہائی میں بھارت سے بہتر کرکٹ کھیلتی تھی، اس کے بعد بھارت نے پاکستان سے بہتر کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے بڑا کرکٹ میں اور کوئی میچ نہیں ہوسکتا، 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں 15 سیکنڈ میں فروخت ہوجائیں گی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بہترین ٹیم ہے جس کی کپتانی موجودہ دور کے بہترین بیٹر بابر اعظم کریں گے، پاکستان کا ہر شہری بابر اعظم کو فالو کرتا ہے، بابر کی کور ڈرائیو سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔اس موقع پر سری لنکا کے سابق اسپن بولر مرلی دھرن نے کہا کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ اس وقت بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف ہوگا

Next Post

معین علی کی جگہ دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں جوش ٹنگ ٹیم میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
شارٹ بالز کو پاکستانی بیٹرز کا مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا، معین علی

معین علی کی جگہ دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں جوش ٹنگ ٹیم میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.