پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش میں ۴ جنگجو ہلاک

ہلاک شدگان کی تحویل سے ہتھیاروں کے علاوہ منشیات بھی ضبط:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-24
in مقامی خبریں
A A
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جمعہ کی صبح فوج اور پولیس نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے متصل مژھل سکیٹر میں ایک بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار غیر مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
جمعہ کی سہ پہر فوج نے اس ضمن میں پریس کانفرنس کے دوران ’آپریشن کالا جنگل‘کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دراندازوں کو تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کو ضبط کیا گیا۔
آپریشن کالا جنگل کے متعلق پریس کانفرنس کے دوران فوج اور پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح قریب پانچ بجے فوجی اہلکاروں کو عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت محسوس ہوئی جس کے فوراً بعد فوج نے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی اور اس آپریشن میں سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کر رہے سبھی چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
فوجی افسران نے کہا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا۔ آپریشن کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی گئی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ضبط کیے گئے اسلحہ اور منشیات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فوجی افسران نے کہا ’’آپریشن کے دوران اے کے سیریز کی رائفلیں۹عدد رائفلز، اے کے میگزین ۱۴ مختلف گولہ بارود (اے کے اور پستول)۲۸۸ آر ڈی ایس۔ ہینڈ گرینز چار عدد، پستول تین عدد، پستول میگزین پانچ عدد، کے علاوہ منشیات کے۵۵پیکٹ جو بظاہر براؤن شوگر معلوم ہو رہا ہے، کو بھی ضبط کیا گیا۔‘‘
یاد رہے کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں رواں ماہ کے دوران یہ دراندازی کی دوسری بڑی کوشش تھی جسے فوجی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
اس سے قبل ضلع کے جمہ گنڈ علاقے میں۱۶جون کو ایل او سی کے قریب پانچ غیر مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شمالی ضلع میں رواں ماہ کے دوران انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس ماہ شمالی ضلع کپوارہ میں کل گیارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنہا مودی کو شکست نہیں دے سکتے ، کانگریس نے اسے قبول کیا: اسمرتی

Next Post

سری نگر‘ جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

سری نگر‘ جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.