ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حج ۱۴۴۴ھ:۳۰۰ ملین مسلمانوں تک خطبہ حج کے ۲۰زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل

مختلف زبانوں میں اور بڑے پیمانے پر دنیا کے مسلمانوں تک اسلام کا معتدل پیغام پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے:السدیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-23
in مقامی خبریں
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر///
سعودی عرب میں صدارت عامہ برائے حرمین شریفین نے اس سال حج۱۴۴۴ھ کے دوران میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج کے ترجمہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے تعاون سے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے یوم عرفات کے خطبہ کا بیک وقت ۲۰ مختلف بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے جنرل صدر‘ شیخ عبدالرحمن السدیس نے تصدیق کی کہ خطبہ حج موجودہ حج سیزن کے لیے آپریشنل پریذیڈنسی پلان کے سب سے نمایاں اور اہم منصوبوں میں سے ہے، جس کے نعرہ (دنیا والوں کے لیے رہنمائی پھیلانا) کے تحت یوم عرفات اور حرمین شریفین کے خطبات کا بیک وقت ترجمہ پیش کیا جائے گا۔
السدیس نے کہا ’’ویڑن۲۰۳۰کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے دیکھی گئی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھا کہ زبانوں اور ترجمے کے ادارے کی سطح کو بلند کیا جائے تاکہ اس کی خدمات سے ۳۰۰سے زائد مسلمان فائدہ اٹھائیں‘‘۔
ان کا مزیدکہنا تھا’’اس کے لیے موبائل فون، صدارت عامہ کی ویب سائٹ، اور منارۃ الحرمین پلیٹ فارم پر خطبہ کا ترجمہ کرنے کے لیے وقف ایپلی کیشن کے ذریعے مختلف زبانوں میں اور بڑے پیمانے پر دنیا کے مسلمانوں تک اسلام کا معتدل پیغام پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے‘‘۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے جنرل صدر نے کہا کہ خطبہ حج کے ترجمے کا مقصد حقیقی اسلامی مذہب کی روشن اور مہذب تصویر کو اجاگر کرنا اور اس کے اعتدال پر مبنی، اقدار اور فضائل کو نمایاں کرنا ہے۔اور اس بات کو یقینی بنانا کہ اس سچے مذہب کا پیغام جدید تکنیکی ذرائع سے پوری دنیا تک پہنچے۔
اس منصوبے کا ہدف حجاج کرام، تمام مسلمان اور غیر مسلم ہیں جو خطبہ سننے میں دلچسپی اور خواہش رکھتے ہیں۔
ترجمے کا منصوبہ۱۴۳۹ھ میں۵زبانوں سے شروع کیا گیا اور اسے دو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور۵؍ایف ایم براڈکاسٹ کے ذریعے نشر کیا گیا۔اس وقت ۱۳ ملین سے زیادہ افراد نے اس سے استفادہ کیا۔
اس کے بعد زبانوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد ۶ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا، اور ۶ براڈکاسٹ اسٹیشنوں پر نشر گیا، جس سے اس سال مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً ۱۶ملین تک پہنچ گئی۔
سنہ ۱۴۴۳ ہجری میں زبانوں کی تعداد ۱۴تک بڑھ گئی، اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز کی تعداد ۴پلیٹ فارمز تک بڑھا گئی،اسی طرح تحریری ترجمہ قرآن اور حدیث چینل پر پیش کیا گیا جس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً ۲۳ملین تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل ۲۷ جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ سال ۱۴۴۴کے خطبہ حج کے لیے کبار علماء کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید کو مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
’’ھیئہ کبار العلماء‘‘ شیخ ڈاکٹر یوسف یوم عرفہ پر خطبہ حج دیں گے، جس کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی۲۰ زبانوں میں براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور احتیاطی امام کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسپین:تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Next Post

۸ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر میںدن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے

۸ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر میںدن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.