سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے۲منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے۲منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے۱۰کلو خشخاش بھوسا جیسا مواد بر آمد کیا۔
ترجمان نے منشیات فروشوں کی شناخت راکیش کمار ساکن کھادی اودھم پور اور سمراج ساکن دھر روڈ جموں کے بطور کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔