سرینگر//
پولیس کے مطابق سرینگر کے مہجور نگر علاقے میں ایک شخص پر مبینہ طور چاقو سے حملہ کیا گیا۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف صدر پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا ہے ۔
یہ جانکاری سری نگر پولیس نے بدھ کی رات دیر گئے ٹویٹ کرکے فراہم کی۔
پولیس ٹویٹ میں کہا گیا’’پولیس نے دانش ملا ولد علی محمد ملا ساکن مہجور نگر کو عادل امین نامی ایک شخص کو رام باغ علاقے میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’حملے کی وجہ پھل فروخت کرنے کے کارو بار میں دشمنی پائی گئی ہے ‘‘۔
پولیس نے اس سلسلے میں صدر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ۳۰۷‘۳۴۱‘۳۲۳کے تحت کیس درج کیا ہے ۔