ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اتراکھنڈ کے واقعات پر مسلم پرسنل لا بورڈ کو تشویش،حکومت ریاست میں امن و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-16
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی،//آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اتراکھنڈ میں شرپسندوں کے ذریعہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر نے اور اترکاشی ضلع سے مسلمانوں کو نقل مکانی پر مجبور کر نے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سیدقاسم رسول الیاس نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اترکاشی کے قصبہ پرولا میں ایک مسلم نواجون پر لوجہاد کا الزام لگا کر مسلمانوں کی دکان اور تجارتی مراکز پر حملے کئے جا رہے ہیں اور پوری مسلم آبادی کو اتراکھنڈ خالی کر نے کے لئے وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے ذریعہ الٹی میٹم دیا جا رہا ہے ۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ریاستی انتظامیہ اور حکومت بھی شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کر نے کے بجائے مسلمانوں پر ہی شکنجہ کس رہی ہے ۔
وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کو مہا پنچایت تو نہیں کر نے دی گئی مگر نفرت آمیز بیانات اور شرپسندی کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی حالانکہ سپریم کورٹ اپنے حالیہ فیصلہ میں ریاستی حکومتوں کو یہ ہدایت دے چکا ہے کہ وہ نفرت آمیز بیانات اور شرپسندوں پر فوری ایف آئی آر درج کر کے مقدمہ قائم کریں تاہم اس ہدایت کے باوجود ریاستی حکومتیں ان معاملات میں ٹال مٹول کا رویہ اپنائے ہو ئے ہیں۔
بورڈ اتراکھنڈ کی حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ وہ ریاست میں امن و امان کو قائم کرے ، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ ریاست کے ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کر نا ریاستی انتظامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
بورڈ کے نزدیک یہ ایک خوش آئند پہلو ہے کہ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی پی آئی ایل(پی آئی ایل) پر فیصلہ دیتے ہو ئے اتراکھنڈ کے ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ ریاست میں امن و امان اور قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ کورٹ نے ریاست کے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کو ئی غیر ذمہ دارانہ پوسٹ نہ ڈالیں اور نہ ہی سوشل میڈیا ڈبیٹس میں کوئی ایسی بات کہیں جس سے ریاست کا ماحول متأثر ہو۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ریاست کے تمام پر امن شہریوں سے اپیل کر تا ہے کہ وہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو باقی رکھنے کے لئے میدان میں آئیں۔ حکومت اور انتظامیہ پر دبائو ڈالیں کہ وہ ہر حال میں امن و سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برج بھوشن کے خلاف چارج شیٹ داخل،پوکسومعاملے میں راحت کی امید

Next Post

خوراک کی حفاظت اور غذائیت کے تئیں ہندوستان کی مکمل وابستگی: تومر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنےکے ساتھ قدرتی پانی کے ذرائع کا تحفظ بھی ضروری ہے – تومر

خوراک کی حفاظت اور غذائیت کے تئیں ہندوستان کی مکمل وابستگی: تومر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.