نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ممبر پارلمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کئی انٹر نیشنل ہندوستانی خواتین پہلوانوںکی شکایت پر درج جنسی زیادتی کے معاملے میں دہلی پولیس نے جمعرات کو خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
اسی سے متعلق حالانکہ،ایک دیگر معاملے میں دوسری عدالت میں داخل ایک رپورٹ میں ‘پوکسو ایکٹ’کے تحت ملزم کے خلاف درج معاملے کو در کرنے کی سفارش عدالت کے سامنے کی گئی ہے ۔
راوز ایوینیوعدالت میں دائرچارج شیٹ میں برج بھوشن کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354،354اے اور-354اے کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔
خصوصی عدالت میں اس معاملے میں اگلی سماعت 22جون کو کرے گی ۔
اسی طرح کے الزام سے جڑے ایک دیگر معاملے میں دہلی پولیس نے مسٹر سنگھ کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت درج معاملے میں بھی پٹیالہ ہاوس عدالت میں اسٹیس رپورٹ داخل کی۔ پولیس کا کہناہے کہ اس معاملے میںملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس بنیاد پر(متاثرہ اور اس کے والد کے بیان پر)اس نے عدالت کے سامنے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ پوکسو ایکٹ کے تحت برج بھوشن شرن سنگھ پر درج معاملے کورد کر دیا جائے ۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے تعزیرات ہندکی دفعہ (سی آر پی سی )کی دفعہ 173کے تحت متاثرہ اور متاثرہ کے والدکے بیان کی بنیاد پرپوکسوایکٹ کو ردکرنے کی سفارش عدالت سے کی ہے ۔
پوکسو ایکٹ کے تحت معاملے کو رد کرنے کی سفار ش والی دہلی پولیس کی اس رپورٹ پر پٹیالہ ہاوس عدالت چار جولائی کو سماعت کرے گی ۔
بین الاقوامی خاتون ریسلر ساکشی ملک،وینیش پھوگاٹ سمیت مشہور کھلاڑیوں کے جنتر منترپراحتجاج اور عدالتی لڑائی کے بعد دہلی پولیس نے مسٹر سنگھ کے خلاف دو مختلف ایف آئی آر درج کی تھی ۔ ایک معاملہ بالغ خاتون پہلوان سے متعلق ہیں جب کہ دوسرا ( پوکسو ایکٹ)نابالغ خواتین پہلوان سے جڑا ہو اہے ۔
مسٹر سنگھ کی گرفتاری اور اس کے استعفی کے مطالبے کے سلسلے میں کئی ہفتہ کے احتجاج کے بعد کھلاڑیوں کا ایک وفد مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر سے سات جون کو ملاتھا۔ اس ملاقات کے دوران مرکزی وزیر نے 15جون تک اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کایقین وفد کو دیا تھا ۔ یقین کے ساتھ ہی مرکزی وزیر نے کھلاڑیوں سے اپنا احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی ۔