کولگام/۱۴جون
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک امام (مسلم مذہبی پیشوا) کی جڑواں بیٹیوں نے اپنی پہلی کوشش میں انڈر گریجویٹ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ(این ای ای ٹی) ۲۰۲۳میں کوالیفائی کیا ہے، جس کے نتائج کا اعلان منگل کو کیا گیا۔
کولگام ضلع کے وٹو گاو¿ں سے تعلق رکھنے والی سید بسمہ اور سید صبیہ نے امتحان میں بالترتیب ۶۲۵اور ۵۷۰ نمبر حاصل کیے ہیں۔
جڑواںبہنوںنے کہا کہ ان کے والدین نے باوقار امتحان میں کوالیفائی کرنے کے سفر میں بہت تعاون کیا ہے۔ان کاکہنا تھا”انہوں نے ہمیں بچپن سے ہی وہ سب کچھ فراہم کیا جو ہمیں پڑھنے کے لیے درکار تھا۔ انہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے ایک بہت بڑی قربانی دی ہے“۔ صبیہ کہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ای ای ٹی امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا”اگر آپ این ای ای ٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو پہلے اپنا لیول چیک کرنا چاہیے اور اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کرنی چاہیے“۔
صبیہ کہتی ہیں”آپ کو اپنی کمزوریوں کے بارے میں اپنے اساتذہ سے بات کرنی چاہیے اور ان پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ سے بھی مدد لینا چاہیے،“ ۔انہوں نے کہا کہ طلباءکو صرف تیاری کے آخری دنوں میں اہم کتابوں اور موضوعات کا احاطہ کرنا چاہیے۔
ان کے والد نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی کفالت کے لیے بہت جدوجہد اور محنت کی ہے۔”میرا ہر والدین کو مشورہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں۔“