پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پولارڈ دوسرے سب سے زیادہ یک روزہ اور ٹی 20کھیلنے والے کھلاڑی ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-22
in کھیل
A A
پولارڈ دوسرے سب سے زیادہ یک روزہ اور ٹی 20کھیلنے والے کھلاڑی ہیں

Kiran Pollard

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

ممبئی//
ویسٹ انڈیز کے یک روزہ اور ٹی 20 کے عالمی کپتان کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے ان کے بین الاقوامی کیرئیر پر ایک نظر: اپنے 15 سالہ بین الاقوامی کیرئیر میں پولارڈ نے کل 224 میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے بغیر بین الاقوامی سطح پر پولارڈ سب سے زیادہ یک روزہ اور ٹی 20 کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ مجموعی طورپر 238 یک روزہ اور ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے ساتھ صرف ڈیوڈ ملر ہی پولارڈ سے آگے ہیں۔
پولارڈ نے 101 ٹی20 میچوں میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی۔ وہ اس فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ اسی طرح پولارڈ ایسے اکلوتے مرد کھلاڑی ہیں جو 100 سے زیادہ ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے۔
ٹی 20 بین الاقوامی میچ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے پولارڈ دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ 2007 2021 میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اکلا دھننجے کے ایک اوور میں چھہ بار گیند کو باونڈری لائن سے باہر بھیجا تھا۔2007 میں اسٹورٹ براڈ کے خلاف یوراج سنگھ نے پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
یک روزہ کرکٹ میں پولارڈ نے اوسطًا ہر پاری میں 1.2 چھکے لگائے ہیں۔ یہ کم ازکم 100 چھکے لگانے والے بلے بازوں میں سب سے بہتر ریکارڈ ہے۔ غور کیا جائے تو یک روزہ میچوں میں پولارڈ 21.23 گیندوں پر ایک چھکا لگاتے ہیں جو اس معاملہ میں انہیں شاہد آفریدی (19.64) کے بعد دوسرے مقام پر رکھتا ہے۔
یک روزہ میچوں میں پولارڈ نے 135 چھکے لگائے۔ یہ اس فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے کسی کھلاڑی کے ذریعہ لگائے گئے دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ 298 میچوں کے اپنے کیرئیر میں 330 چھکوں کے ساتھ صرف کرس گیل ان سے آگے ہیں۔ پولارڈ ان تین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ٹی 20 بین الاقوامی کیرئیر میں چوکے سے زیاد ہ چھکے لگائے(کم سے کم 50 چھکے لگانے والے کھلاڑٰی)۔ 101 میچ کے اپنے کیرئیر میں انہوں نے 99 چھکے لگائے جو ان کے 94 چوکوں سے پانچ زیادہ ہیں۔ آندرے رسل نے 62 چھکے لگائے جبکہ انہوں نے صرف 42 چوکے لگائے۔ایون لویس نے 106 چوکوں کے مقابلے میں 110 چھکے لگائے ہیں۔
ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں پولارڈ نے 99 چھکے لگائے۔ اس فارمیٹ میں یہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لگائے جانے والے تیسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ بالترتیب 124 اور 110 چھکوں کے ساتھ گیل اور لویس اس معاملے میں پولارڈ سے آگے ہیں۔ تمام ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی بات کی جائے تو صرف سات مرد بلے بازوں نے پولارڈ سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت شرما نے انفینیٹی لرن بائے شری چیتنیا کی فلیگ شپ ایپ لانچ کی

Next Post

روہت شرما، بمراہ ، وِژڈن کرکٹر آف دی ائیر کیلئے منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
روہت شرما، بمراہ ، وِژڈن کرکٹر آف دی ائیر کیلئے منتخب

روہت شرما، بمراہ ، وِژڈن کرکٹر آف دی ائیر کیلئے منتخب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.