جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نجی ایئرلائنزہوائی کرایوں کو کنٹرول میں رکھیں‘

دہلی سے سرینگر، لیہہ، ممبئی، پونے ، احمد آباد، بنگلورو جیسے شہروں تک کرایہ کی شرح زیادہ سے زیادہ ہے :سندھیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-08
in اہم ترین
A A
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

نئی دہلی///
حکومت نے آج پھر پرائیویٹ ایئر لائنز کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کے کرایوں کے حوالے سے ان کی بھی سماجی ذمہ داری ہے اور کسی بھی سیکٹرپرکرایوں کو بڑھانے کی ایک حد ہونی چاہیے ۔
شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج یہاں اپنی وزارت کی نوبرسوں کی حصولیابیوں کی تفصیلات بتانے کیلئے منعقد ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ملک میں ہوابازی کا شعبہ کنٹرول فری یا ریگولیٹ ہے ۔ اس میں ایئر لائنز کو کرایہ مقرر کرنے کے حقوق دیئے گئے ہیں جو کہ مارکیٹ کنٹرولڈ ہیں۔
سندھیا نے کہا’’ ملک میں ہوا بازی کی مارکیٹ موسمی ہے ۔ اس کے مطابق بھی ریٹ مقررکئے جاتے ہیں۔ اگر صلاحیت کم اور طلب زیادہ ہوگی اور ان پٹ لاگت کم نہیں ہوگی تو کرایہ کی شرحیں زیادہ ہوں گی۔ کرایہ طے کرنے کے لیے ایک الگورتھم ہوتی ہے ‘‘۔
شہری ہوا بازی کے وزیرنے کہا کہ پیر کو ایئر لائنز کی میٹنگ بلائی گئی تھی اور انہیں بتایا گیا تھا کہ کرایہ کی شرح کو ایک مناسب سطح پر رکھا جائے ۔ منی پوراور اب اڈیشہ میں کچھ غیر متوقع واقعات رونما ہوئے ہیں، ان میں کرایہ کی شرحوں کا خیال رکھاجانا چاہئے ‘‘۔
سندھیا نے کہا کہ ان کے علاوہ دہلی سے سرینگر، لیہہ، ممبئی، پونے ، احمد آباد، بنگلورو جیسے شہروں تک کرایہ کی شرح زیادہ سے زیادہ ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ میٹنگ کے بعد اثر ہوا ہے اور ان سیکٹرز میں کرائے ۱۴فیصد سے۶۱فیصد تک کم ہوئے ہیں۔ ’’یہ درست ہے کہ سول ایوی ایشن سیکٹر ریگولیٹ ہے لیکن بعض سیکٹرز پر زیادہ سے زیادہ کرایوں کی حد ہونی چاہیے ‘‘۔
سندھیا نے کہا کہ یہ پیغام ایئر لائنز کو بہت واضح طور پر دیا گیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو خود اس پر سرگرمی سے غور کرنا ہوگا اور انہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ ان کی سماجی ذمہ داری ہے ۔
بتا دیں کہ دہلی سے سرینگر جہاز کی ٹکٹ۱۸۰۰۰ سے۲۱۰۰۰ روپے کے درمیان ہے جبکہ دبئی اور بنکاک جیسے غیر ملکی مقامات کے لیے پروازیں بہت کم ہیں۔
۵جون کو دہلی سے بنکاک کے ٹکٹ کی قیمت ساڈھے تیرہ ہزار روپے تھی اور اسی دن دہلی سے دبئی کے ٹکٹ کی قیمت ۱۶ہزار۷۴۹ روپے فی تھی، جو سری نگر کے ہوائی ٹکٹوں سے سستی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہوائی کرایوں میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے جس کا کشمیر میں سیاحتی اور ہوابازی کی صنعتوں پر شدید اثر پڑا ہے۔
سری نگر سے ممبئی کا موجودہ ہوائی کرایہ۱۷ہزار روپے سے لے کر ۲۳ہزارروپے تک ہے جو پہلے اس سے نصف ہوا کرتا تھا۔
سیاحوں کے سفری منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کے علاوہ، مہنگی قیمتیں مریضوں اور طلباء کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں جنہیں سری نگر سے دہلی یا اس کے برعکس سفر کرنا پڑتا ہے۔
سول ایوی ایشن کے ایک سینئر افسر نے یہاں کہا کہ زیادہ مانگ اور محدود سپلائی کے امتزاج کی وجہ سے، زیادہ تر گو فرسٹ کے آپریشن روکے جانے کے نتیجے میں، دہلی سے سری نگر، اور ممبئی سے سری نگر کے ہوائی کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاست مخالف سرگرمیوں کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی

Next Post

چناب پر۲ لین والے جیسوال پل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے:گڈکری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
چناب پر۲ لین والے جیسوال پل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے:گڈکری

چناب پر۲ لین والے جیسوال پل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے:گڈکری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.