اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آزادی کے وقت اقتدار کی منتقلی کی علامت ‘سینگول’ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں نصب کیا جائے گا: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in قومی خبریں
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو قوم کے نام وقف کے موقع پر آزادی کے وقت 14 اگست 1947 کے دن اقتدار کی منتقلی کی روایت کو دہراتے ہوئے مقدس ‘سینگول’ کو قبول کریں گے ، جسے بعد میں لوک سبھا اسپیکر کی نشست کے قریب نصب کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 14 اگست 1947 کو آزادی حاصل کرنے کے بعد قدیم ہندوستانی روایات کو جاری رکھتے ہوئے برطانوی سلطنت سے اقتدار کی منتقلی کی علامت کے طور پرمقدس سینگول کو قبول کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اس خاص موقع اور روایت کے لیے وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو ہندوستان بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو نے اپنی رہائش گاہ پر لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی موجودگی میں تمل ناڈو کے ادھینم سے آئے ایک مذہبی وفد سے سینگول قبول کیاتھا۔
مسٹرشاہ نے کہا کہ سینگول ہندوستان کی قدیم روحانی روایت سے وابستہ ہے اور اس کا تعلق 8ویں صدی کی چول سلطنت سے ہے ۔ سینگول کا لفظ تمل زبان کے لفظ سیمئی سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے اخلاقیات۔ انہوں نے کہا کہ سینگول انصاف اور پالیسی پر مبنی حکمرانی کے جذبے سے وابستہ ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مقدس سینگول کولوک سبھا کے اسپیکر کی نشست کے قریب نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس سینگول انصاف پسند حکمرانی کی علامت ہے ، اس لیے اس کی جگہ میوزیم کے بجائے پارلیمنٹ ہاؤس ہونی چاہیے ۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈروں کے موجود نہ ہونے سے متعلق سوال پر مسٹر شاہ نے کہا کہ حکومت نے سب سے درخواست کی ہے اور تمام لیڈر اپنے جذبات اور ضمیر کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع کو سیاست سے نہ جوڑا جائے ، سیاست کی اپنی جگہ ہے ، اس موقع کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ وہی سنگول ہے جسے پنڈت نہرو کو پیش کیا گیا تھا اور یہ اب تک الہ آباد کے ایک میوزیم میں رکھا گیاتھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نتیش نے خریف مہا ابھیان2023 کا کیا افتتاح

Next Post

ای ڈی نے ایم پی سنجے سنگھ کے معاوںوں کے احاطے کی تلاشی لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

2026-09-06
ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
Next Post
ای ڈی نے بالی وڈ اداکارہ فرنینڈس کے 7 کروڑ کا اثاثہ ضبط کیا

ای ڈی نے ایم پی سنجے سنگھ کے معاوںوں کے احاطے کی تلاشی لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.