بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ‘ لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:جتندر

’ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-23
in اہم ترین
A A
جی ٹونٹی:وادی میں اب کوئی ہڑتال کال پر عمل نہیں کرتا ہے :جتندر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

سرینگر//
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن چکا ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ ماضی میں جب اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو ہمسایہ ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی لیکن آج کشمیر کی صورتحال اس کے برعکس ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین دہائیوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایس کے آئی سی سی میں جی ٹونٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنگھ نے کہاکہ سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماضی میں یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پر کشش جگہ ہے اور یہاں کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری کیلئے کافی مواقعے دستیاب ہیں لہذا اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ جب کشمیر میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو اسلام آباد کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تاہم آج ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگوں نے اس کلچر کو پوری طرح سے مسترد کیا ہے ۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گیا ہے اور لوگ بھی اب یہاں پر پر امن طورپر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
سنگھ نے مزید بتایاکہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تاہم آج حالات بدل چکے ہیں، موجودہ وزیراعظم کی سربراہی میں جموں وکشمیر کافی آگے بڑھ چکاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اپنے بچوں کی مستقبل کی فکر کرنی چاہئے ۔
اس موقع پر سیاحت کے مرکزی وزیر جے کشن ریڈی نے کہا کہ کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں فلم انڈسٹری کے لئے کافی وسائل موجود ہیں جس سے ہر ایک کو فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
ریڈی نے مزید بتایا کہ کشمیر میں جی ٹونٹی کا اجلاس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے یہاں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دستیاب ہونگے ۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ کشمیر کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور یہ کہ ماضی میں یہاں پر اکثر فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی اور مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے پروگرام سے بالی ووڈ کے پروڈوسر یہاں پر فلموں کی شوٹنگ کے لئے آئیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آر آر فلم کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر کوریا کے مندوب نے ڈانس کیا

Next Post

سری نگر میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کا دوسرا دن شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

2026-09-16
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

2026-09-16
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’مختصر‘ اسمبلی اجلاس پر بی جے پی کی این سی حکومت پر تنقید

2026-09-16
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

’لداخ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا پونچھ میں سکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی  کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
انہدامی مہم:’غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا‘
اہم ترین

چار مستفید افراد کیخلاف مبینہ غیر  قانونی کھڈ اراضی منتقلی پر مقدمہ درج

2026-09-16
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
اہم ترین

کولگام میں اقلیتوں کی سلامتی اور  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
Next Post
سری نگر جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کےلئے تیار

سری نگر میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کا دوسرا دن شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.