جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روڈ ٹو مکہ ” پروگرام کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-23
in عالمی خبریں
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ٹوکیو//
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کو ادا کرنے میں چالیس روز باقی ہیں۔ تاہم اتوار 21 مئی کو عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ اس سال کے حجاج کرام کی پہلی پرواز مدینہ منورہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تو حکام نے عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے ) کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے یہ افراد ‘‘ روڈ ٹو مکہ‘‘ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے پہلے افراد تھے۔ یہ پروگرام پانچ برس قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد مختلف ملکوں سے آنے والے عازمین کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا تھا۔ اس پروگرام کے تحت ایئرپورٹ پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کی تکمیل سے گزرتے ہوئے الیکٹرانک طور پر خصوصی اہمیت کے حامل ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ اپنے ملک سے روانگی، صحت کی ضروریات کی دستیابی کی جاتی، سعودی عرب میں نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے مطابق سامان کی کوڈنگ کی جاتی اور اسے ترتیب دیا جاتا ہے۔
‘‘ روڈ ٹو مکہ ’’ اقدام عازمین کو المکہ المکرمہ اور المدینہ المنورہ میں ان کی رہائش گاہوں تک پہنچانے کے لیے براہ راست بسوں میں منتقل کرنے کا انتظام کرتا ہے۔ ان سہولیات کے باعث مختلف ملکوں کو اس پروگرام میں شرکت کی ترغیب ملتی ہے۔ اب تک ‘‘ روڈ ٹو مکہ’’ پروگرام میں سات ملک شامل ہو چکے ہیں۔ یہ سات ملک مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی اور آئیوری کوسٹ ہیں۔
سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ اس سال حجاج کرام کو عمر کی کسی قید کے بغیر کورونا وبا سے پہلے کے طرح اجازت دی جاری رہے۔ اس سال رمضان المبارک میں حرمین شریفین آنے والے زائرین اور معتمرین کی تعداد کورونا وبا سے پہلے کی تعداد سے 20 فیصد بڑھ گئی تھی۔ اسی تناظر میں حج کے لیے بھی عازمین حج کی تعداد کورونا وبا سے پہلے کے سالوں کی نسبت زیادہ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے ‘‘ ویژن 2030’’ کے تحت سات سالوں میں حجاج کرام کی تعداد کو 50 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف طے کیا ہے۔
اسی تناظر میں نقل و حمل اور لاجسٹکس سسٹم نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سال حج کے لیے اپنے آپریشنل پلانز اور خصوصی تکنیکی کیڈرز کی تیاریوں کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ عازمین کو مختلف فضاؤں میں محفوظ اور ہموار رسائی فراہم کی جا سکے۔ بری اور بحری شعبے نے بھی عازمین کی آمد اور حج کے مقامات سے گزرنے سے لیکر واپس اپنے ملکوں تک جانے کے انتظامات کیے ہیں۔
سعودی عرب میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیں تو تقریباً 7 ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین حج کی آمد اور روانگی کے دو مراحل کو مکمل کیا جائے گا۔ پروازوں میں تقریباً 1.7 ملین سیٹیں عازمین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ یہ پروازیں سعودی عرب کے 6 ہوائی اڈوں پر اتریں گی۔ جدہ میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ینبع میں پرنس عبدالمحسن ایئرپورٹ، ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ اور دمام میں کنگ فہد ایئرپورٹ پرعازمین کی آمد ہوگی۔
جنرل اتھارٹی برائے روڈز قومی سڑکوں کے نیٹ ورک کی نگرانی کر رہی اور انہیں ریگولیٹ کر رہی ہے۔ اتھارٹی نے سرحدی گزرگاہوں سے مقدس مقامات تک 13 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سروے کیا ہے۔
اتھارٹی نے 24 ہزار بسیں اور 120 سے زیادہ فیلڈ مانیٹر تیار کیے ہیں جو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کے داخلی راستوں پر کام کریں گے۔ اس طرح زمینی، سمندری اور ریل کی نقل و حمل کی سرگرمیوں میں جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز کے ساتھ لائسنس یافتہ سہولیات کی تعمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی میزبانی کرنے پر اعزاز محسوس کررہا ہوں: البنیز

Next Post

افغانستان میں دھماکہ خیز مادہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
افغانستان میں آئے ہلاکت خیززلزلے نے زائد از ایک ہزار لوگوں کی جان لی

افغانستان میں دھماکہ خیز مادہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.