جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جی ۲۰؍ اور شہر خستہ کی اوقات 

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

اگر اُن لوگوں کو… معزز مہمانوںکو پتہ چلے گا کہ ان کی آمد کیلئے اپنے شہر خستہ میں کیا کیا تیاریاں ہو رہی ہیں تو… تو ہمیں یقین ہے کہ ان کا دماغ خراب ہو جائیگا اور… اور وہ سب کے سب آسمان پر اڑنے لگیں گے… خود کو پتہ نہیں کیا کیا سمجھیں گے یا سمجھنے لگیں گے ۔وہ کیا ہے کہ یہ جی ۲۰ کا کوئی پہلا اجلا س نہیں ہے… یقینا آخر ی بھی نہیں ہے اور… اور یہ بھی کہ یہ سربراہی اجلاس نہیں ہے کہ… کہ سربراہی اجلاس … جس میں جی ۲۰ کے رکن ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے… کہیں اور ہو گا‘ کشمیر میں نہیںہو گا ۔ یہ ایک گروپ اجلاس ہے‘جو اپنے کشمیر میں ہو رہا ہے… سرینگر میں ہو رہا ہے… اور اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے اجلاس ہو ئے ہیں… اور آئندہ بھی ہو ں گے … یہ پہلے بھی ہو ئے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوںگے… لیکن جو پہلے نہیں ہوا ہے… اب تک نہیں ہوا ہے وہ … وہ تیاریاں ہیں جو اپنے شہر خستہ میں ہو رہی ہیں… سرینگر میں ہو رہی ہیں… یوں سمجھ لیجئے کہ سرینگر کی کایا پلٹ ہو رہی ہے… اور صرف اس لئے ہو رہی ہے کہ ۲۲ سے ۲۵ مئی تک یہاں کچھ لوگ آ رہے ہیں… یہ لوگ… معزز لوگ اس سے پہلے کئی دوسرے ممالک میں بھی گئے ہوں گے …لیکن ان کی آمد کیلئے اُن شہروں میں یہ سب کچھ نہیں ہوا ہوگا جو کچھ اپنے شہر خستہ میں ہو رہا ہے… یہاں کیا جارہا ہے ۔نہیں صاحب !آپ غلط سمجھ رہے ہیں اور… اور سو فیصد سمجھ رہے ہیں… ہمیں اس سب پر کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… بلکہ ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ … کہ ہمارے شہر میں جو ہو رہا ہے وہ اس لئے ہو رہا ہے کہ… کہ ہمارا شہر ان مہمانوں…معزز مہمانوں کیلئے لائق نہیں تھا … اس کی اتنی اوقات نہیں تھی کہ … کہ یہ جی ۲۰ ممالک کے معزز مہمانوں کا استقبال کرے… یہ جو کام ہورہا ہے… اپنے شہر میں ہو رہا ہے… وہ اس لئے ہو رہا ہے تاکہ… تاکہ اپنے اس شہر… اس شہر خستہ کو ان معزز مہمانوں کے لائق بنایا جائے … اس کی اوقات اتنی بڑھا ئی جائے تاکہ… تاکہ یہ ان معزز مہمانوں کا استقبال کرے … یا استقبال کرنے کے لائق ہو جائے اور …اور بھلا اس پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے… ہمیں بھی نہیں ہے… کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں‘ لیکن اس کی ذمہ داری اسلام آباد پر ہے:وزیر اعظم مودی

Next Post

پوست کی کاشت تباہ کرنے کا فرسودہ طریقہ 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پوست کی کاشت تباہ کرنے کا فرسودہ طریقہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.