جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سی یو ای ٹی کے امتحانی مراکز جموں کشمیر سے باہر رکھنے پر امیدوار پریشان

وی سی کشمیر یونیورسٹی نے مراکز کشمیر میں رکھنے کا معاملہ یو ٹی انتظامیہ سے اٹھایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in مقامی خبریں
A A
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء ’’سنٹرل یونیورسٹی ایکزامنیشن‘‘ (سی یو ای ٹی) کو لے کر امید کے بجائے پریشانی میں مبتلا یو گیت ہیں کیونکہ انکے امتحانی مراکز یونین ٹیریٹری سے باہر کی ریاستوں میں رکھے گئے ہیں۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے لئے جانے والے یہ امتحان۲۱ مئی سے شروع ہونے والے ہیں اور اس میں ۱۴لاکھ سے زائد طلباء شامل ہونے جا رہے ہیں۔
اس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ہی طلباء سنٹرل یونیورسٹیز، ریاستی یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں گریجویشن حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار کے قریب طلباء کے امتحانی مراکز بیرون ریاستوں میں رکھے گئے ہیں جس سے وہ پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔
مبشر مظفر نامی ایک طالب علم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بارہویں جماعت کا امتحان پاس کر کے انہوں نے گریجویشن کے لئے سی یو ای ٹی میں اپنی قسمت آزمائی کے لئے فارم بھرا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ’’مایوسی کی بات یہ ہے کہ امتحانی مرکز کشمیر سے باہر ریاست پنجاب میں رکھا گیا ہے جہاں جانا طلبہ/ امیدواروں کے لیے کافی مہنگا ہوگا۔‘‘
انہوںنے مزید کہا کہ ان کے کئی دوست بھی ہیں جن کا امتحانی مرکز کشمیر سے باہر پنجاب، ہریانہ یا چندی گڑھ میں رکھا گیا ہے جہاں سفر کرنے کے لئے انکو ہزاروں روپئے کرایہ اور ہوٹل رہائش کے لئے علیحدہ خرچہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بیشتر طلباء غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ہیں جن کے لیے کرایہ، ہوٹل کمروں کے لئے پیسوں کا انتظام کرنا ناممکن ہوگا۔‘‘
طلباء نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر نظر ثانی کرے اور امتحانی مراکز کو تبدیل کرکے وادی کشمیر میں ہی رکھا جائے تاکہ وہ ان امتحانات میں حصہ لے سکیں۔
جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کنوینر ناصر کھوہامی نے اس ضمن میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ’’نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طلباء کے ساتھ نا انصافی کی ہے اور ان کے مراکز جموں و کشمیر سے باہر رکھنے سے ان کو پہلے ہی امتحانات میں شامل ہونے سے محروم کر دیا ہے۔‘‘
کھوہامی کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سینکڑوں کشمیری طلباء مایوسی اور پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے مرکزی سرکار اور متعلقہ این ٹی اے کے زیر غور یہ معاملہ لایا ہے اور امید ہے کہ وہ اس پر نظر ثانی کریں گے۔
اس دوران کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے جمعرات کو کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (یو جی، سی یو ای ٹی) کے امیدواروں کے لیے کشمیر میں امتحانی مراکز کے قیام سے متعلق معاملہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر حکام کے ساتھ اٹھایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چینی خصوصی سفیر کا دورۂ یوکرین

Next Post

رجیج‘بگھیل، میگھوال کے محکموں میں تبدیلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو

رجیج‘بگھیل، میگھوال کے محکموں میں تبدیلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.