جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سن رائزرز آخری دو میچوں میں نوجوان چہروں کو موقع دے سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-17
in کھیل
A A
سن رائزرز آخری دو میچوں میں نوجوان چہروں کو موقع دے سکتی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

حیدرآباد//سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکرم نے اپنی ٹیم کے موجودہ سیزن سے باہر ہونے کا اندیشہ ظاہر کرنے کے بعد کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری دو میچوں میں کچھ نوجوانوں کو موقع دیا جا سکتا ہے۔
پیر کی رات کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز کو گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں 34 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ابھیشیک شرما جیسی نوجوان صلاحیتوں اور مارکرم جیسے بین الاقوامی ستاروں سے مزین سن رائزرز اس سیزن میں 12 میں سے صرف چار میچ جیت کر پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے، حالانکہ کپتان مارکرم اگلے دو میچوں میں ٹیم کے اعزاز کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔
مارکرم نے میچ کے بعد کہا، ’’ہم اب بھی اپنے اعزاز کے لیے کھیل سکتے ہیں۔ اگر موقع ملا تو ہم (نوجوانوں کو) کچھ مواقع دینے کی کوشش کریں گے۔ بہتر ہوگا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھی توانائی کے ساتھ کیا جائے۔ بدقسمتی سے، ہم اس سال ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔”
شبھمن گل (101) کی سنچری کے باوجود گجرات سن رائزرز کے سامنے صرف 189 رن کا ہدف دے سکا، حالانکہ سن رائزرز نے بھی 59 رن پر اپنی سات وکٹیں گنوا کر ہدف تک پہنچنے کی امیدیں ختم کر دیں۔ ہینرک کلاسن (44 گیندوں، 64 رن) نے ایک لڑاکا نصف سنچری بنائی اور بھونیشور کمار (26 گیندوں، 27 رن) کے ساتھ 68 رن کی شراکت داری کی، حالانکہ یہ کوشش صرف سن رائزرز کے لیے شکست کے مارجن کو کم کر سکی ۔
مارکرم نے کہا کہ ہم پہلی اننگز تک میچ میں تھے لیکن پاور پلے میں چار وکٹیں گنوانے کے بعد حالات مشکل ہو گئے۔ ہماری بولنگ قدرے خراب تھی، ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو گیند کو سوئنگ کر سکتے ہیں۔ شبھمن کی اننگز شاندار تھی اور اسی طرح ان کے نمبر تین (سائی سدرشن) کی بھی۔
اس سے قبل بھونیشور نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لے کر گجرات کو 188 رن تک محدود کر دیا۔ گجرات نے 12 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 131 رن بنائے تھے، لیکن بھونیشور کی قیادت میں سن رائزرز کے گیند بازوں نے آخری آٹھ اووروں میں صرف 57 رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
مارکرم نے کہا، ’’ہمارے گیند باز ثابت قدم رہے اور بھونیشور نے اپنی گیند بازی سے خود کو ثابت کیا۔ کلاسن ایک عظیم کھلاڑی ہے اور میں اس کے لیے خوش ہوں۔ دنیا اس کی صلاحیت اور طاقت کو دیکھ رہی ہے۔ ہم کلاسن کا ساتھ نہیں دے سکے۔ اس طرح کی کارکردگی کے باوجود ہارنا اس کے لئے مشکل ہوگا۔
گیندبازوں کے بارے میں انہوں نے کہا، "جب اپوزیشن نے آخری اووروں کی طرف بڑھتے ہوئے صرف ایک وکٹ گنوایا ہو تو میچ کسی بھی طرح سے جا سکتا ہے۔ شراکت توڑنا ضروری تھا اور بھونیشور نے ہمارے لیے یہ کام کیا۔ وہ اور نٹو (ٹی نٹراجن) ہمارے لیے لاجواب رہے ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں اب بھی کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں، وہاب ریاض

Next Post

ریریو نے آر سی بی سے ہاتھ ملایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی

ریریو نے آر سی بی سے ہاتھ ملایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.