جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فلم دی کیرالہ سٹوری پر جی ایم سی جموں کے ہوسٹل میں ہاتھا پائی‘۵ طالب علم زخمی:پرنسپل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-16
in اہم ترین
A A
فلم دی کیرالہ سٹوری پر جی ایم سی جموں کے ہوسٹل میں ہاتھا پائی‘۵ طالب علم زخمی:پرنسپل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
فلم دی کیرالہ سٹوری پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ہوسٹل میں دو گروپوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی جس دوران پانچ طالب علم زخمی ہوے ۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران پانچ طالب علم زخمی ہوے جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور ملوثین کو بخشا نہیں جاے گا۔
پولیس ذرئع نے بتایا کہ فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ کو لے کر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے بائز ہوسٹل کے اندر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس آپسی لڑائی میں پانچ طالب علم زخمی ہوے جن کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر دونوں گروپوں کو پر امن طورپر منتشر کیا۔
ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ہوسٹل میں کچھ طلبا کے درمیان لڑائی ہوئی ۔ان کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔
دریں اثنا پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔انہوں نے بتایا کہ باہر سے کچھ لوگوں کو بلایا گیا جنہوں نے ہوسٹل میں نعرے بازی شروع کی اور ایک طالب علم کے سر پر وار کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔ان کے مطابق پولیس کو معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کالج کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی خاطر ایسا کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے ۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل ششی سودھان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہوسٹل احاطے میں جھگڑے کے دوران پانچ طالب علم زخمی ہوے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ صرف ایک بچے کو ٹانکے لگے ہیں باقی سب کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
سودھان نے بتایا ’’ جیسے ہی مجھے اطلاع ملی تو فوری طورپر ہسپتال پہنچی اور وہاں پر زخمی طالب علموں کی عیادت کی‘‘۔ان کے مطابق واٹس اپ مسیج کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے ۔
پرنسپل نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر درج کرکے ملوثین کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وئیر ہاوس جموں میں آتشزدگی تین دکانیں خاکستر

Next Post

بارہمولہ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ خاتون دراندازی ہلاک:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’ خزاں کے اختتام کے ساتھ ہی در اندازی کی کوششوں میں اضافہ درج ہونے کا امکان‘

بارہمولہ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ خاتون دراندازی ہلاک:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.