ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر ہوائی اڈے سے مفرور شخص کی گرفتار :ایس آئی اے

’دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کرنے کے کیس میں مطلوب تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-13
in اہم ترین
A A
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

سرینگر//
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مفرور شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ مفرور شخص مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان میں کام کر رہا تھا۔
ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق ملزم عسکری فنڈنگ معاملے میں ایف آئی آر نمبر۹/۲۰۲۱پولیس اسٹیشن ایس آئی اے کشمیر میں درج کیس میں مطلوب تھا۔
جمعرات کی شام جاری کے گئے ایک بیان کے مطابق، دانش احمد کول ولد بشیر احمد کول ساکنہ تبتی کالونی حول، سرینگر جو مشرق وسطیٰ کے عمان میں ایک کاروباری ادارے میں کام کرتا ہے ’’فعال عسکریت پسندوں کی مالی معاونت میں ملوث پایا گیا اور وادی میں قائم او جی ڈبلو نیٹ ورک کے ذریعے ان (فعال عسکریت پسندوں) کی مالی اعانت کر رہا تھا‘‘۔
بیاں میں کہا گیا ہے’’غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ۱۹۶۷ کے مطابق،۱۰؍ اگست ۲۰۲۱ کو پولیس اسٹیشن ایس آئی اے کشمیر میں ایک شکایت زیر ایف آئی آر نمبر۹/۲۰۲۱ درج کی گئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سرینگر اور جنوبی کشمیر کے سرگرم عسکریت پسند یونین آف انڈیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔‘‘
ایجنسی کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم حماد فاروق ترنبو، ولد فاروق احمد ترنبو ساکنہ کاچگری محلہ، صورہ، سرینگر نامی ایک اور فائنانسر اور مقامی شخص کے ساتھ مل کر بھاری رقم کی ترسیل کر رہے تھے۔ آئی ایس آئی اور پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ ، ٹی آر ایف ہینڈلرز اور ماسٹرز کے ذریعہ ایک گہری مجرمانہ سازش کے تحت جموں و کشمیر یو ٹی میں مذکورہ کالعدم تنظیموں اور مقتول عسکریت پسندوں کے اہل خانہ میں تقسیم کر رہے تھے۔
ایس آئی اے کے مطابق، دانش احمد کول مفرور رہا اور اس کی گرفتاری کا انتظار کیا جا رہا تھا کیونکہ اس نے معاملے کی پوچھ گچھ کے سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا جب کہ انکوائری جاری تھی۔
داز ریں اثناء حماد فاروق پہلے ہی سرینگر میں اسپیشل جج این آئی اے کی عدالت میں مذکورہ معاملے میں زیر سماعت تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایس آئی اے کے مطابق دونوں نے سرینگر میں پاکستانی ہینڈلرز کی درخواست پر جموں و کشمیر یو ٹی میں مخالفین کے درمیان رقومات کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تین اضافی ساتھیوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جموں و کشمیر یو ٹی میں آبادی کو خوفزدہ کرنے اور حکومتی اداروں کو زیر کرنے کے عسکریت پسندوں کے منصوبوں کی حمایت کرنے کے لیے جو رقم لائی گئی تھی اس کا تخمینہ لاکھوں میں لگایا گیا ہے۔ تحقیقات میں اب تک ایک سنگین مجرمانہ سازش کا انکشاف ہوا ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران جلد ہی مزید گرفتاریوں کے لیے صحیح رہنمائی ملے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ڈی سی کٹھوعہ کے بائز ہوسٹل سے طالب علم کی لاش بر آمد

Next Post

کشمیر میںجی ۲۰ پرامن طریقے سے منعقد کیا جائے گا:اے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
’ تین اضلاع دہشت گردوں سے پاک‘

کشمیر میںجی ۲۰ پرامن طریقے سے منعقد کیا جائے گا:اے ڈی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.