منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں آپریشن اچھی شروعات، یہ پالیسی تبدیل کرنے کا وقت ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-10
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

غزہ//
منگل کو اخبار "ٹائمز آف اسرائیل” نے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کا شروع کیا گیا سیکورٹی آپریشن ایک اچھا آغاز” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پٹی میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا وقت ہے۔ بین گویر نے کہا کہ "میں وزیر اعظم کو غزہ میں آپریشن کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔”
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے آج منگل کو علی الصبح غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن شیلڈ اینڈ ایرو” شروع کیا ہے۔ غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کی طرف سے تصدیق کی گئی اسرائیلی حملے میں ’’تحریک اسلامی جہاد‘‘ کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس آپریشن میں 3 کمانڈروں، 3 بچوں اور 3 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی کہ اسرائیل نے مصر کو غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔ آرمی ریڈیو نے تصدیق کی کہ یہ پیغام غزہ پر پہلے فضائی حملے کے چند منٹ بعد مصر پہنچا۔
مصر کی وزارت خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کردی ہے۔ مصری وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایسے حملوں سے معاملہ مزید خراب ہو جائے گا اور صورتحال قابو سے باہر ہوجائے گی۔
بیان میں مصر کی جانب سے ایسے حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کی توثیق کی گئی ہے جو بین الاقوامی قانون کے قواعد اور بین الاقوامی قانونی جواز کی دفعات سے متصادم ہیں
بیان میں کہا گیا یہ حملہ شرم الشیخ کے دو اجلاسوں میں طے پانے والے مفاہمت کے فریم ورک کے اندر کشیدگی کو کم کرنے اور امن عمل کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنے کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے۔
منگل کو فلسطینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں سے معاملہ قابو سے باہر ہوجائے گا اور پورا تنازع پھٹنے کا خطرہ ہے۔
فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی نے وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا کہ یہ جرم ہمارے لوگوں اور ان کے جائز اور قومی حقوق کے خلاف اسرائیلی جنگ کی توسیع ہے۔ یہ حملہ بھی اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے اندرونی بحرانوں کو فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس جارحیت کے نتائج کی ذمہ داری براہ رات اسرائیل پر عائد ہوگی۔ تنازع میں خطرناک اضافہ ہوگا اور تنازع مکمل طور پر پھٹنے کا بھی امکان ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "جارحیت” کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔ تنازع کا مذاکراتی اور سیاسی حل ہی سلامتی اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی طیاروں کی غزہ اور رفاہ پر بمباری

Next Post

سری نگر میں کمسن لڑکے کی خود سوزی کرنے کی کوشش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
وادی میں۲۰۲۱سے اب تک۳۶۵خود کشیوں کے واقعات‘۱۲۷ لوگ از جان ہو ئے

سری نگر میں کمسن لڑکے کی خود سوزی کرنے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.