بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے :وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in ٹاپ سٹوری
A A
سوشل میڈیا اب عسکریت پسندوں کا ایک اہم ذریعہ ہے: جے شنکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

پنجی/۵مئی
ہندوستان نے آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو یاد دلایا کہ دہشت گردی علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور سرحد پارکی دہشت گردی سمیت اس برائی کو کسی بھی شکل میں جائز ٹھہرانے اور اس کو پالنے کی روایت کا بلا تفریق انسداد ہونا چاہیے ۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے اور اسے سرحد پار دہشت گردی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں روکا جانا چاہیے ۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وہاں موجود تھے اور وہ ڈاکٹر جے شنکر کی بات غور سے سن رہے تھے ۔
دہشت گردی کے مسئلے پر، وزیر خارجہ نے کہا”جب دنیا کووڈ اور اس کی ہولناکیاں جھیل رہی تھی، تب بھی دہشت گردی کی لعنت بلا روک ٹوک جاری تھی۔ اس خطرے سے آنکھیں بند کرنا ہمارے سلامتی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور اسے سرحد پار دہشت گردی سمیت اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں روکا جانا چاہئے “۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے والے چینلز کو بلا تفریق بند اور بلاک کیا جانا چاہیے ۔ اراکین کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ایس سی او کے بنیادی فیصلوں میں سے ایک ہے ۔
ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی رابطہ ترقی کی کلید ہے‘ لیکن اسے تمام رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے فروغ دیا جانا چاہیے ۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اسٹارٹ اپ اور اختراع اور روایتی ادویات پر دو نئے ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہندوستان کی تجویز کی تائید کی ہے ۔
اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم میں کثیر جہتی تعاون کے فروغ اور تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان امن، استحکام، اقتصادی ترقی، خوشحالی اور قریبی روابط کی مضبوطی کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ رابطہ ترقی کی کلید ہے ، اسے تمام رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہیے ۔
جے شنکر نے کہا”ایس سی او کے سربراہ کی حیثیت سے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے محفوظ ایس سی او کی طرف بڑھنے میں ہندوستان کی ترجیحات کو واضح کیا ہے ۔ اس میں سلامتی، اقتصادی ترقی، رابطے ، اتحاد، خودمختاری اور سالمیت کا احترام، اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہے ۔ اس سال ایس سی او کے چیئر کے طور پر ہمارے کام کے دوران یہ ہماری ترجیحات رہی ہیں“۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے ایس سی او کی۰۰۱ سے زیادہ میٹنگ اور تقریبات کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے ‘ جن میں۵۱وزارتی میٹنگیں بھی شامل ہیں، اور رکن ممالک کے ساتھ ساتھ تنظیم کے مبصرین اور ڈائیلاگ پارٹنرز کی پرجوش شرکت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا”مجھے خاص طور پر خوشی ہے کہ 2022-23 میں ایس سی او کے پہلے ثقافتی اور سیاحتی دارالحکومت کے طور پر بنارس میں رکن ممالک کی فعال شرکت کے ساتھ کئی رنگا رنگ تقریبات کی میزبانی کی گئی“۔
جے شنکر نے کہا کہ ایس سی او کے سربراہ کے طور پر ہندوستان نے تنظیم کے مبصرین اور ڈائیلاگ پارٹنرز کو 14 سے زیادہ سماجی و ثقافتی تقریبات میں شرکت کی دعوت دے کر ان کے ساتھ ایک بے مثال مشغولیت کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو یوکرین کے تنازع کے تناظر میں کووڈ-19 کے بحران اور جغرافیائی سیاسی ہلچل کے بعد بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ ان واقعات سے عالمی سپلائی چین میں خلل پڑا ہے ، جس سے توانائی، خوراک اور کھاد کی فراہمی پر اثرات پڑے ہیں، اور ترقی پذیر ممالک پر اس کا شدید اثر پڑا ہے ۔ ان بحرانوں سے عالمی اداروں کی بروقت اور موثر انداز میں چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت اور اعتماد کی کمی بھی اجاگر ہوئی ہے ۔ تاہم، یہ چیلنجز شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ایک موقع بھی ہیں کہ وہ تعاون کو مضبوط کریں اور ان سے اجتماعی طور پر نمٹیں۔ انہوں نے کہا”ایس سی او کے اندر دنیا کی 40 فیصد سے زیادہ آبادی ہونے سے ، ہمارے اجتماعی فیصلوں کا یقیناً عالمی سطح پر اثر پڑے گا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی

Next Post

دل سے ملنے کی تمنا ہی…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
ٹاپ سٹوری

۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

2025-06-24
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

دل سے ملنے کی تمنا ہی…

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.