اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لو جہاد: فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ‘لو جہاد’ اور ہندو و عیسائی لڑکیوں کوآئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں کے جال میں مبینہ طور پر پھنسانے کے مدے پر بنی فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی جمعہ سے مختلف زبانوں میں ملک بھر میں ہونے جارہی نمائش پر جمعرات کو روک لگانے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے سینئر صحافی قربان علی کی عرضی کو خارج کر دیا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں دو بار اسٹے کی درخواست کی گئی تھی جسے اس نے مسترد کر دیا تھا۔
بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل حذیفہ احمدی سے کہا کہ ایک فلمساز فلم بنانے میں بہت زیادہ پیسہ اور وقت لگاتا ہے ۔ اداکار بھی بہت محنت کرتے ہیں۔
گزشتہ تین دنوں میں تیسری بار عدالت عظمیٰ نے اس برننگ ایشو پر بنی فلم پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آیا یہ طے شدہ معیار پر پورا اترتی ہے اس کا فیصلہ ناظرین کریں گے ۔
بنچ نے بار بار چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے خلاف عدالت جانے سے پہلے فلم ساز اور اداکاروں کے بارے میں غور کیا جانا چاہئے ۔ بار بار چیلنج کرنے پر بنچ نے پوچھا کہ اسے کتنی بار چیلنج کیا جائے گا۔
عدالت عظمیٰ نے بدھ کے روز جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ میں ڈسکلیمر شامل کرنے کی ہدایت کے لئے ایک درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ یہ ایک خیالی فلم ہے ۔
قبل ازیں منگل کو اسی عدالت نے فلم کی نمائش پر روک لگانے کی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے کہا تھا کہ فلم کو پہلے ہی سنسر بورڈ نے منظوری دے دی ہے ۔ درخواست گزاروں کو فلم کے سرٹیفیکیشن کو کسی مناسب اتھارٹی کے سامنے چیلنج کرنا چاہیے ۔
غورطلب ہے کہ ‘سن شائن پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے ذریعہ تیار کردہ اور سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 5 مئی 2023 کو ہندی، ملیالم، تمل اور تیلگو زبانوں میں ملک بھر میں ریلیز ہونے والی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کے شیش محل کو بلڈوز کرنے کا وقت آگیا ہے : بی جے پی

Next Post

ہمیں کریملن کی ہر بات میں شک ہے: بلنکن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

ہمیں کریملن کی ہر بات میں شک ہے: بلنکن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.