منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ناروے صحافیوں کیلئے سب سے ’بہترین‘ اور شمالی کوریا سب سے ’برا‘ قرار

’ غلط معلومات کے بہاؤ میں قابل اعتماد معلومات دب گئی ہیں، صحیح اور غلط، اصل اور مصنوعی معلومات میں فرق کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-04
in اہم ترین
A A
ناروے صحافیوں کیلئے سب سے ’بہترین‘ اور شمالی کوریا سب سے ’برا‘ قرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//(ویب ڈیسک)
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے جبر اور آزادی صحافت پر لگائی جانے والی قدغن کے ساتھ ساتھ غلط معلومات کے منظم انداز میں پھیلاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے صحافیوں کی حالت زار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھی کچھ خاص بہتری نہ آسکی اور کچھ ملکوں میں صحافیوں پر ریاستی جبر میں اضافہ ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ صحافیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے دنیا کے ۱۸۰ ممالک میں سے۷۰ فیصد میں صحافیوں کے لیے ماحول کو ’ابتر‘ قرار دیا ہے جبکہ صرف ۸ ممالک میں اس ماحول کو ’اچھا‘ قرار دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والی اپنی ۲۱ویں سالانہ رپورٹ میں ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے ناروے کو صحافیوں کے لیے سب سے ’بہترین‘ اور شمالی کوریا کو سب سے ’برا‘ قرار دیا۔
اس سال این جی او نے مختلف اقسام کی غلط معلومات کے اژدھام پر خصوصی توجہ دی ہے جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تیزی سے ارتقا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے سبب ان غلط معلومات میں اصل گم ہو جاتی ہے۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے سیکریٹری جنرل کرسٹوفر ڈیلوئر نے ’اے ایف پی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی صنعت غلط معلومات کی پیداوار، تقسیم اور پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے، غلط معلومات کے بہاؤ میں قابل اعتماد معلومات دب گئی ہیں، صحیح اور غلط، اصل اور مصنوعی معلومات میں فرق کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو سب سے بہترین مثال قرار دیا اور اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے رقم کی ادائیگی کے نئے نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسک من مانی کرتے ہوئے ادائیگی کا نظام متعارف کرا کر معلومات کو ایک نئی انتہا پر پہنچا رہے ہیں۔
’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کئی ممالک میں سیاسی مداخلت کی روایتی شکل جڑیں پکڑتی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں چین اور روس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دو تہائی ممالک میں ایسے سیاسی عناصر ہیں جو اکثر منظم انداز میں بڑے پیمانے پر غلط معلومات یا پروپیگنڈا مہمات میں ملوث ہوتے ہیں۔
این جی او کی نئی رپورٹ میں بدترین ممالک کی فہرست میں شمالی کوریا کے علاوہ ویتنام اور چین شامل ہیں ۔جن ممالک کی رینکنگ میں سب سے زیادہ تنزلی ہوئی ان میں پیرو سرفہرست ہے جو۳۳ درجے کمی کے بعد ۱۱۰ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ سینیگال۳۱اور ہیٹی ۲۹ درجہ تنزلی کا شکار ہوا۔
اسی طرح صحافی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے سب سے زیادہ بہتری برازیل کی رینکنگ میں آئی جو ۱۸ درجے بہتری کے بعد ۹۲ویں نمبر آگیا ہے۔
صحافت کے اعتبار سے مشرق وسطیٰ اور افریقہ سب سے بدتر خطے رہے جبکہ یورپ بدستور سب سے محفوظ رہا لیکن صحافیوں پر حملوں کے سبب جرمنی کی درجہ بندی میں پانچ درجہ کمی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری تمام تر آزادی کا انحصار صحافتی آزادی پر ہے لیکن دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت پر حملے ہو رہے ہیں۔
گوتریس نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے ساتھ ساتھ ہر روز عالمی برادری سچ کے ساتھ کھڑے ہونے والے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ سڑک حادثے میں شہری کی موت، چار زخمی

Next Post

مرکز نے پونچھ حملے کو سنجیدگی سے لیا ہے :وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے

مرکز نے پونچھ حملے کو سنجیدگی سے لیا ہے :وزیر داخلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.