جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایتھلیٹس کا سڑکوں پر اترنا افسوسناک: نیرج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-29
in کھیل
A A
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

نئی دہلی// ہندوستان کے سرفہرست جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں اترتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ کھلاڑیوں کو سڑکوں پر دیکھنا افسوسناک ہے اور انہیں جلد از جلد انصاف ملنا چاہیے۔
ٹوکیو اولمپک 2020 کے گولڈ میڈلسٹ نیرج نے ٹویٹ کیا، "ہمارے ایتھلیٹوں کو انصاف کے لیے سڑکوں پر اترتے دیکھنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ہمارے عظیم ملک کی نمائندگی کرنے اور ہمیں عزت دلانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "ایک قوم کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر فرد کی سالمیت اور وقار کا تحفظ کریں، چاہے وہ کھلاڑی ہو یا نہ ہو۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔”
قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت ملک کے کئی مشہور پہلوان گزشتہ اتوار سے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
پہلوانوں نے مسٹر برج بھوشن پر جنسی استحصال جیسے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں صدر کے عہدے سے ہٹاکراس معاملے کی پولیس سے جانچ کرائی جائے۔ پہلوانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ وزارت کھیل کی جانب سے قائم کردہ ڈبلیو ایف آئی کی مانیٹرنگ کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایاجائے۔
نیرج نے کہا، "یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور اسے منصفانہ اور شفاف طریقے سے نمٹایا جانا چاہیے۔ متعلقہ حکام کو انصاف یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔”
پہلوانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے مسٹر برج بھوشن کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت 28 اپریل کو کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اور رضوان نے دکھایا کہ کیوں وہ دنیا کے بہترین بیٹرز ہیں، شاہد آفریدی

Next Post

کنالوجی اور روایت کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

کنالوجی اور روایت کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے : لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.