جموں//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کی خصوصی عدالت نے پاکستان میں سرگرم ضلع کشتواڑ کے۲۳ ملی ٹینٹوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کی ہے۔
مذکورہ ملی ٹینٹ پاکستان میں مقیم ہیں اور وہیں سے جموں وکشمیر میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ منظور احمد ، غلام محمد ، منظور احمد ، نذیر احمد ، شبیر احمد ، محمد اقبال ریشی ، محمد امین بٹ ، جمال الدین نائیک ، غلام حسین شیخ ، بشیر احمد رینہ ، گلزار احمد ، شبیر احمد ، امتیاز احمد ، بشیر احمد ، محمد شفیع ، غلام نبی وانی ، عبدالکریم ، فاروق احمد گنائی ، محمد حنیف شیخ، مشتاق احمد ، محمد عرفان کھانڈے اور رفیق کھانڈے نامی ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی گئی ہیں۔
حکام نے مزید کہاکہ ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۹۰؍اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت ناقابل ضمانت وارنٹ اجرا کی گئی ۔
ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پسوال نے بتایا کہ چیف انوسٹی گیشن آفیسر ڈی ایس پی وشال شرما نے وادی چناب اور جموں وکشمیر کے دیگر حصوں میں بد امنی پیدا کرنے ، ملی ٹینٹ سرگرمیوں ملوث ہونے کے الزام میں مذکورہ ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی خاطر این آئی اے کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔