اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ولیمسن فٹ نہ ہونے کی صورت میں ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے مینٹور ہوسکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in کھیل
A A
پاکستان کے مڈل آرڈر نے گیم تبدیل کیا: کیوی کپتان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

راولپنڈی//نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ممکنہ طور پر ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے فٹ نہ ہونے کی صورت میں پریمیئر ایونٹ میں کیویز کے مینٹور ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن کے افتتاحی میچ کے دوران دائیں گھٹنے میں فریکچر ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے اور بیساکھیوں کی مدد سے گھر واپس لوٹے تھے۔ ولیمسن نے بعد میں اپنے گھٹنے کی سرجری کروائی اور فی الحال بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہاکہ ’’ورلڈ کپ کے تعلق سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، ان کی سرجری ہوئی ہے اور جہاں تک ہم جانتے ہیں وہ کامیاب رہی ہے۔ ابھی ہم بحالی کے عمل کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔”
ان کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکل ہے، لیکن ہم ان جیسے کھلاڑی کو مسترد نہیں کرنا چاہتے۔ وہ جو چیزیں ٹیم میں لاتے ہیں، ہم اس چھوٹے امکان کو رد نہیں کر سکتے۔ ہاں، یقیناً ایک سرپرست کے طور پر ہندوستان آسکتے ہیں۔
ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہو کر 19 نومبر کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 12 ہندوستانی شہروں میں کھیلا جائے گا، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھی تک سرکاری شیڈول جاری نہیں کیا ہے۔ عام طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کم از کم ایک سال پہلے کرتا ہے، لیکن اس بار اسے بی سی سی آئی کی جانب سے ہندوستانی حکومت سے ضروری منظوری ملنے کا انتظار ہے۔ نیوزی لینڈ کی طویل مدتی منصوبہ بندی سرکاری شیڈول کی عدم موجودگی کی وجہ سے کسی حد تک محدود ہو گئی ہے۔
اسٹیڈ نے کہاکہ "یہ (شیڈول) ابھی جاری نہیں ہوا ہے، اس لیے ہم اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ ابھی پلانز کو حتمی شکل دینا مشکل ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا چیمپئن شپ: سندھو، کدامبی دوسرے راؤنڈ میں، لکشیا باہر

Next Post

روہت کو ڈبلیو ٹی سی سے پہلے ‘بریک’ لینا چاہئے: گواسکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر

روہت کو ڈبلیو ٹی سی سے پہلے 'بریک' لینا چاہئے: گواسکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.