منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دہلی الیکشن کا اعلان تو کرائے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-04-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہم نہیں کہہ رہے ہیں… بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں‘بلکہ کہنے والے کہہ رہے ہیں اور… اور کہنے والوں کا کہنا ہے‘ کہنے والے یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر… جموں کشمیر میںاسمبلی الیکشن اس لئے نہیں ہو رہے ہیں کہ… کہ گپکار الائنس ابھی زندہ ہے‘ متحدہ ہے ‘ یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوئی ہے…چونکہ یہ زندہ و جاوید ہے ‘ اس لئے جموں کشمیر میں الیکشن… اسمبلی الیکشن نہیں ہو رہے ہیں۔کہنے والے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو اپنی جگہ یہ فکر و تشویش ہے کہ اگر گپکار الائس نے اکھٹے الیکشن لڑا تو… تو جو انتخابی نتائج آئیں گے ‘ وہ ایسے نہیں ہوں گے جیسے دیلی نے چاہا ہو گا… یا چاہے گی ۔اس لئے الیکشن … جموں کشمیر میں الیکشن نہیں ہو رہے ہیں… بار بار ان کی مانگ کے باوجود بھی نہیں ہو رہے ہیں… پارلیمنٹ میں الیکشن کرانے کے وعدوں کے باوجود بھی نہیں ہو رہے ہیں…کہنے والوں کا یہ بھی جاننا اور ماننا ہے کہ… کہ اگر الیکشن ہو تے ہیں تو… تو شاید بی جے پی کو جموں صوبے میں اس کے توقع کے مطابق نشستیں نہیں ملیں گی … دوسرے الفاظ میں جب جموں کشمیر میں آخری… معاف کیجئے گا کہنے کا مطلب ہے کہ پچھلی بار الیکشن ہوئے تھے اور… اور ان الیکشن میں بی جے پی نے جس شاندار کا کردگی کا مظاہرہ کیا تھا… شاید اب کے ایسا نہ ہو…اس لئے الیکشن… جموں کشمیر میںالیکشن نہیں ہو رہے ہیں… بالکل بھی نہیں ہو رہے ہیں ۔صاحب اگر بات اتنی سی ہے تو… تو اس اتنی سی بات پر لوگوں کو… جموں کشمیر کے لوگوں کو ان کے حق سے محروم تھوڑا ہی کیا جا سکتا ہے کہ… کہ دنیا میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ جس کا حل موجود نہ ہو۔ اس لئے اس مسئلہ کا حل بھی ہے اور… اور سو فیصد ہے ۔ اگر حکومت کو ‘ دہلی کو واقعی میں لگتا ہے کہ کشمیر میں الیکشن کے نتائج ایسے ویسے ہوں گے… تو… تو صاحب وہ صرف جموں کشمیر میں الیکشن کے انعقاد کا صرف اعلان کرا ئے… صرف اعلان اور… اور یقین کیجئے کہ ایک بار کشمیر میں الیکشن کا اعلان کیا ہو تا ہے تو… تو حکومت کی ‘ دہلی کی ‘ بی جے پی کی ساری کی ساری پریشانیاں دور ہو جائیں گی ‘ختم ہو جائیں گی… اس کی سب سے بڑی پریشانی… گپکار الائس بھی ختم ہو جائیگی کہ … کہ اگر وہ ابھی تک زندہ ہے تو… تو اللہ میاں کی قسم صرف لئے زندہ ہے کہ… کہ جموں کشمیر میں الیکشن … اسمبلی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا … ایک بار یہ اعلان ہونے دیجئے تو… تو گپکار یقینا جہاں ہے وہاں ہی رہے گا … لیکن الائنس نہیں رہے گی اور… اور بالکل بھی نہیں رہے گی ۔ بس دہلی ہمت اور جرأت کرکے الیکشن… جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کا اعلان تو کرائے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ٹونٹی صدارت کے دوران پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل: منوج سنہا

Next Post

محکمہ تعلیم کا نیا حکم نامہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

محکمہ تعلیم کا نیا حکم نامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.