سرینگر//
پلوامہ کی این آئی اے عدالت نے ایک نامزد جنگجو اور مختلف ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث ایک سرگرم جنگجو کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن ۸۲کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملی ٹینٹ عاشق احمد ننگرو جو مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۴۲زیر دفعات۲۸/۲۰یو اے پی اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن راجپورہ میں کیس درج ہے ۔
پولیس نے کہا کہ سرگرم ملی ٹینٹ ریاض احمد ڈار کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۲۳۹زیر دفعہ۳۰۷آئی پی سی اور یو اے پی اے ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں کیس درج ہے ، عدالت نے انہیں مجاز اتھارٹی کے سامنے سرینڈر کرنے کی خاطر۳۰دنوں کی مہلت دی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق اعلانیہ حکم جاری کرنے سے قبل این آئی اے کورٹ نے پہلے ہی غیر ضمانتی وارنٹ اور اوپن اینڈیڈ وارنٹ جاری کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس نے ان کے آبائی مقامات اور دیہی علاقوں کے اہم جگہوں پر بھی اعلانیہ چسپاں کیا تھا۔