ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دیپک چاہر آئی پی ایل 2022 سے باہر، راسخ کی جگہ ہرشت کے کے آر میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-16
in کھیل
A A
دیپک چاہر ایک اور انجری کا شکار، آئی پی ایل میں واپسی ہوئی مشکل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

ممبئی// چار بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر دیپک چاہر چوٹ سے صحت یاب نہ ہوپانے کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 کے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔
آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سی ایس کے کے تیز گیند باز دیپک چاہر پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جب کہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے تیز گیند باز راسخ سلام کی جگہ نوجوان تیز گیند باز ہرشت رانا کو رپلیسمنٹ کے طورپر سائن کیاہے۔ اس سیزن میں میں کے کے آر کے لیے دو میچ کھیلے والے سلام پیٹھ کے نچلے حصے میں چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں آگے حصہ نہیں لے پائیں گے۔
کولکاتہ نے سلام کی جگہ دہلی کے ہرشت رانا کو ان کی 20 لاکھ روپے کی بیس پرائس پرٹیم میں شامل کیا ہے۔
دریں اثنا، آئی پی ایل کی طرف سے دہلی کیپٹلز کے فزیو پیٹرک فرہارٹ کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔ اس وقت دہلی کی میڈیکل ٹیم ان کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چاہر گزشتہ سال سی ایس کے کی چوتھی آئی پی ایل جیت کا ایک لازمی حصہ تھے۔ انہوں نے 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں 15 میچوں میں 8.35 کی اکانومی سے 14 وکٹ لئے تھے۔
پاور پلے میں گیند کے ساتھ ان کی خطرناک کارکردگی نے چنئی کو 2022 کی میگا نیلامی میں ان کے لیے خطیر رقم خرچ کرنے پر مجبور کیا۔ سی ایس کے کو نیلامی میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آخر کار تین مختلف فرنچائزز سے مقابلہ ہٹاتے ہوئے اپنے کھلاڑی کو 14 کروڑ میں واپس ٹیم میں شامل کیا۔
چاہر نیلامی کے کچھ دن بعد زخمی ہو گئے تھے اور بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریہیب کے سبب سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ ایسی رائے تھی کہ چاہر اپریل کے آخر میں سی ایس کے کے لیے ایکشن میں واپس آجائیں گے، لیکن اس دھچکے نے ان تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
چاہر کی غیر موجودگی میں سی ایس کے نے اس سیزن کے اپنے پہلے چار میچ میں ہارکاسامنا کیا۔ تاہم ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پانچواں میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ چنئی کو اب چاہر کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو لینے کی اجازت دی جاتی ہے یانہیں، اس پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رمیز راجہ نے کیا پی ایس ایل کے انڈر 19 ایڈیشن کے منصوبے کا اعلان

Next Post

جو روٹ کا انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پراستعفیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
جو روٹ کا انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پراستعفیٰ

جو روٹ کا انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پراستعفیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.