بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

باغ گل لالہ میں اب تک ریکارڑ ۳لاکھ ۳۰ ہزار سیاحو ں کی آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-15
in مقامی خبریں
A A
سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ لوگوں کیلئے کھل گیا

SRINAGAR, MAR 22 (UNI) Indira Gandhi Memorial Tulip Garden, the Asia’s largest Tulip Garden in Srinagar on the foothills of Zabarwan range with an overview of Dal Lake is set to open for the visitors on March 23. UNI PHOTO-SRN1

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر//
سرینگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں رواں سیزن کے دوران سیاحوں کی ریکارڈ ساز تعداد درج کی جا رہی ہے ۔
متعلقہ حکام کے مطابق امسال اب تک تین لاکھ تیس ہزار سیاح اس باغ کی رعنائی و دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوگئے ہیں جبکہ باغ سیاحوں کیلئے ابھی بھی کچھ دن کھلا رہے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ اس باغ کی سیر کرنے والے سیاحوں کی کل تعداد ۲لاکھ۲۶ہزار ہی درج ہوئی تھی۔
بتادیں کہ باغ گل لالہ کو ماہ مارچ کی۲۳تاریخ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا تھا۔
سیاحوں کو محظوظ و متاثر کرنے کیلئے اس سال باغ کو ۶۸قسموں کے۱۵لاکھ ٹیولپس سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے ۔
باغ کے انچارج انعام الرحمان نے یو این آئی کو بتایا کہ امسال اب تک تین لاکھ تیس ہزار سیاحوں نے اس باغ کی سیر کی ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ باغ ابھی بھی چار پانچ دن کھلا رہے گا تاہم اس کا انحصار موسمی صورتحال پر ہے ۔
رحمان کا کہنا تھا کہ ان سیاحوں میں سے زائد از ایک لاکھ غیر مقامی سیاح شامل ہیں جبکہ لگ بھگ اسی غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ۲لاکھ ۲۶ہزار سیاحوں نے اس باغ کی سیر کی تھی۔
محکمہ سیاحت کے ذرائع کے مطابق رواں سیزن کے دوران اب تک زائد از تین لاکھ سیاح وارد وادی ہو کر یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ مارچ میں قریب ایک لاکھ اسی ہزار سیاح وادی کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوئے ہیں جو گذشتہ ایک دہائی کے دوران ایک ریکارڈ ہے ۔
وادی میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جہاں ایک طرف سری نگر ہوائی اڈے پر روزانہ قریب۹۲پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں جن میں روز آٹھ سے نو ہزار سیاح وارد وادی ہوجاتے ہیں وہیں سری نگر اور دیگر سیاحتی مقامات کے ریستوران، ہوٹل وغیرہ بھی گنجائش کے مطابق بھرے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں سیاحوں کی ریکارڈ ساز آمد سے جہاں شعبہ سیاحت کی جان میں جان آگئی ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ لوگوں کے چہروں پر بھی بہار کی فضا سایہ فگن ہے جو گذشتہ دو تین برسوں سے مرجھائے ہوئے تھے ۔
شعبہ سیاحت کشمیر کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڑی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے ۔
اقتصادی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس شعبے کا استحکام وادی میں بے روزگاری کے مسئلے کو کافی حد تک دور کرنے کی گنجائش ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

Next Post

کولگام میں نوجوان کی پراسرار حالت میں موت واقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

کولگام میں نوجوان کی پراسرار حالت میں موت واقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.