سرینگر//
جموںکشمیر میں کووڈ کیسوں میں لگاتار اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس بار بچے متاثر پائے جارہے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں کے زچہ بچہ ہسپتال میں یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموںکشمیر میں کووڈ کیسوں میں اچھال کے بیچ محکمہ صحت نے سبھی ہسپتالوں میں عملے کو متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اس بار بچے کووڈ سے متاثر ہو رہے ہیں جس وجہ سے والدین میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
جموں کے زچہ بچہ ہسپتال میں یومیہ ایک سے دو بچوں کووڈ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چونکہ سالانہ امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد دوبار ہ سکولوں میں درس و تدریس کا کام کاج شرع ہو نے جارہا ہے جس وجہ سے وائرس کے پھیلاو میں مزید شدت آنے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں میں کھانسی ، تیز بخاراور نمونیا جیسی علامات پائی جارہی ہیں۔
ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر من وعن عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے ۔