سرینگر//
شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے میں مبینہ چھیڑ چھاڑ سے بچنے کیلئے دو نو عمر لڑکیاں چلتی کار سے کود گئیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کرالہ گنڈ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نو عمر لڑکیوں نے نجی گاڑی کے ڈرائیور سے لفٹ مانگی ۔
ترجمان نے بتایا کہ جوں ہی لڑکیاں گاڑی میں سوار ہوئیں تو ڈرائیو راور اس کے ساتھی نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی ۔
ان کے مطابق نوجوانو ں کے چنگل سے اپنے آپ کو چھڑانے کی خاطر لڑکیاں چلتی گاڑی سے کود گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گر چہ دونوں لڑکیوں کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی تاہم انہیں طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
پولیس ترجمان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچیوں کو سمجھائے کہ اجنبی گاڑی کے ڈرائیور سے لفٹ لینے سے گریز کیا کریں۔