جموں//
جموںکشمیر انتظامیہ نے وادی میں مندروں کی غیر قانونی لیز کی سپیشل تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کرانے کے لئے احکامات صادر کئے ہیں۔
وادی کے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اقلیتی فرقے کی مذہبی جائیدادوں کے بارے میں ایک ہفتے کے اندر اندر انوینٹری اپ ڈیٹ پیش کریں۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو تحریری طورپر آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے حدود میں کسی بھی مندر کی جائیداد کی غیر قانونی لیز کا پتہ لگائیں اور اس کے ساتھ قواعد کے تحت ضروری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔
علاوہ ازیں سرکاری نے مندر، گردوارہ اور دیگر مذہبی جائیدادوں کی تازہ ترین انوینٹری ایک ہفتے کے اندر اندر پیش کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔