منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگ اپوزیشن کو معاف نہیں کریں گے‘

جمہوریت نہیں بلکہ پریوار واد خطرے میں ہے‘ملک۲۰۲۴ میں مودی کو وزیر اعظم کے طور دیکھنا چاہتا ہے:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-08
in اہم ترین
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//(ویب ڈیسک)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دعویٰ کیا کہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے ذریعہ لائے گئے قانون کی بنیاد پر راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دینے پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے لئے لوگ اپوزیشن جماعتوں کو معاف نہیں کریں گے۔
کوشامبی مہوتسو کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے لوگوں سے ۲۰۲۴ میں ایک بار پھر نریندر مودی کو وزیر اعظم منتخب کرنے کی تلقین کی تاکہ سماج کے تمام طبقات کی ہمہ گیر فلاح و بہبود ہو۔
امیت شاہ نے کہا’’ملک اپوزیشن جماعتوں کو راہول گاندھی کی نااہلی پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے لیے معاف نہیں کرے گا… جمہوریت خطرے میں نہیں ہے، یہ ذات پرستی اور خاندانی سیاست (پریوار واد) ہے جو خطرے میں ہے‘‘۔
شاہ نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور حزب اختلاف نے مل کر پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن نہیں چلنے دیا ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ بجٹ سیشن کے دوران ایک دن بھی بحث نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کوسورت کی ایک عدالت نے نااہل قرار دیا ہے ۔ انہیں اس کیلئے اوپری عدالت میں جانا چاہئے ۔ سپریم کورٹ نے جو قانون بنایا تھااس قانون کا راہل گاندھی نے کچھ لیڈروں کو بچانے کیلئے مخالفت کی اور لاگو نہیں ہونے دیا۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالت نے کوئی پہلی بار راہل گاندھی کوہی سزا نہیں دی ہے بلکہ اس سے پہلے ۱۷؍ایم ایل اے اور ایم پی کی رکنیت منسوخ کیا جا چکی ہے ۔ راہل گاندھی کو قانون پر عمل کرنا چاہئے قانون کی پاسداری ہر شہری کا مذہب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہل بابا بیرون ملک جاکر ہندوستان کی برائیاں کی ہے اس کے لئے انہیں ملک کی عوام معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی مخالفت کرنے کیلئے میدان تیار کر لے ، بی جے پی دو دو ہاتھ کرنے کیلئے تیار ہے ۔
شاہ نے کہا کہ ملک کی عوام۲۰۲۴میں وزیر اعظم کے طور پر نریندر مودی کو چاہتی ہے ۔
کانگریس کیلئے ایک بڑا دھچکاتھا جب اس کے رہنما راہول گاندھی کو۲۴ مارچ کو لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا، سورت کی ایک عدالت نے انہیں ہتک عزت کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے کے تقریباً۲۴گھنٹے بعد، ایک ایسی کارروائی کو حزب اختلاف کی پارٹی نے بی جے پی کی’انتقام پر مبنی سیاست‘ قرار دیا اور قانونی اور سیاسی طور پر لڑنے کا عزم کیا۔
سورت کی عدالت نے گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی، جو بی جے پی کے ایم ایل اے پرنیش مودی کی شکایت پر ان کے اس تبصرہ کے لیے دائر کی گئی تھی کہ’’تمام چوروں کی عام کنیت مودی کیسے ہے؟‘‘
نااہلی کے نتیجے میں۵۲سالہ گاندھی، جو چار بار ایم پی رہ چکے ہیں، آٹھ سال کے لیے الیکشن لڑنے پر پابندی لگے گی جب تک کہ اعلیٰ عدالت ان کی سزا اور سزا پر روک نہیں لگاتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مندروں کی غیر قانونی لیز کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

Next Post

ہیروئن ریکوری کیس: تیسرا منشیات فروش کوبھی حراست میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

ہیروئن ریکوری کیس: تیسرا منشیات فروش کوبھی حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.