جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج ۲۰۲۳:عازمین کی سہولت کیلئے اقلیتی امور کی وزارت کے متعدد اقدامات

لازمی انشورنس اسکیم کے علاوہ پہلی بار فوریکس کارڈ کا بھی انتظام کیا جارہا ہے :ایرابی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-04
in اہم ترین
A A
حج ۲۰۲۳:عازمین کی سہولت کیلئے اقلیتی امور کی وزارت کے متعدد اقدامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

نئی دہلی//
حج۲۰۲۳کی تیاریاں پرزور طریقے سے جاری ہیں، جس کے تحت ایک طرف جہاں عازمین حج کی سہولت کیلئے اسٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے فوریکس کارڈ کا پہلی بار انتظام کیا جارہا ہے ، وہیں دوسری طرف ان کیلئے لازمی انشورنس اسکیم کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی نے آج یہاں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اب اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے تعاون سے عازمین کیلئے فوریکس کارڈ کا انتظام کر رہی ہے ،جس کے ذریعے وہ بغیر کیش رقم کے ہی سفر حج پر جاسکیں گے ۔
ایرانی نے کہا کہ پہلے سفر حج کیلئے ناموں کا انتخاب ہونے پر ہر عازم حج کو روانگی سے کئی ماہ قبل حج کمیٹی کے پاس ۲۱۰۰ریال کے بقدر پیسے جمع کرانے پڑتے تھے جو انہیں امبارکیش پوائنٹ پر سفر حج پر روانگی کے وقت۲۱۰۰ریال کی شکل میں واپس ملتے تھے ۔ اور مکہ و مدینہ میں یہ پیسہ ختم ہوجانے پر عازمین کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ مگر اب اس کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ عازمین کو ایس بی آئی کے فوریکس کارڈ کا سہولت فراہم کرکے انہیں کیش رقم لیجانے سے نجات دلائی جائے گی۔
ایرایرانی نے عازمین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں برس سفر حج پر جانے والے خواہشمند ایک لاکھ۸۴ہزار افراد نے درخواستیں دی تھیں، جن میں سے ایک لاکھ۴۰ہزار افراد کے نام آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے سلیکٹ ہوئے ،جنہیں فوراً ہی ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عازمین میں۷۰یا اس سے زائد عمر کے۱۰۶۲۱ عازمین کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ بغیر محرم کے۴۳۱۴ خاتون عازمین کو منتخب کیا گیا اور۴۵ہزار افراد کا نام ویٹنگ لسٹ میں آیا۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ اس سال عازمین کیلئے مرکزی حکومت انشورنس کا بھی انتظام کر رہی ہے تاکہ سفر حج کے دوران حادثہ ہونے کی صورت میں متاثرین کو مالی مدد فراہم کرائی جاسکے ۔ اس کیلئے انشورنس کمپنیوں سے کم از کم پریمئم پر انشورنس الانے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ یہ انشورنس کرانا ہر عازم کے لئے لازمی ہوگا۔
ایس بی آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر آلوک چودھری نے فوریکس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تمام امبارکیشن پوائنٹ پر ان کے نوڈل افسران موجود ہوں گے ، جو عازمین کے لئے کیش اور فوریکس سے متعلق سہولیات دستیاب کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بنک آف انڈیا (آربی آئی ) کے ڈائریکشن کے مطابق ہر عازم حج دس ہزار ڈالر کی رقم فوریکس کارڈ میں ڈال سکتا ہے اور عازمین سعودی عرب پہنچ کر اپنے خرچ اور ضروریات کے لئے وہاں کے اے ٹی ایم سے ریال نکال سکتا ہے ۔اس کے علاوہ عازمین کو یہ سہولت بھی دستیاب ہوگی کہ سعودی عرب میں پیسہ ختم ہونے کی صورت میں ان کے گھر والے ہندوستان سے فوریکس کارڈ میں مزید پیسہ ڈالکر انہیں پریشانی سے بچاسکتے ہیں۔
آلوک چودھری نے بتایا کہ ہر امبارکیشن پوائنٹ پر ایس بی آئی کے نوڈل افسر موجود ہوں گے اور عازمین حج کے پاس بھی ان نوڈل افسران کی لسٹ دستیاب ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن اگلے ہفتے جموں کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے

Next Post

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار‘ نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار‘ نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.