جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بمراہ کی غیر موجودگی نوجوانوں کے لیے چمکنے کا ایک موقع ہے: باؤچر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-30
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

ممبئی// ممبئی انڈینس کے کوچ مارک باؤچر نے بدھ کو کہا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی کمی محسوس کریں گے، لیکن یہ نوجوان گیند بازوں کے لیے آگے آنے کا سنہری موقع ہے۔
باؤچر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ”ہمارا باؤلنگ اٹیک بہت دلچسپ ہے۔ سچ پوچھیں تو بمراہ کو کھونا ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ جب آپ کچھ کھلاڑی کھو دیتے ہیں تو کبھی کبھی آپ کو کچھ مواقع بھی ملتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں ممبئی انڈینز جب اپنی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ پہلے پرائمری الیون کا انتخاب کرتے ہیں، پھر اپنے متبادل کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر کچھ نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ نوجوان آگے آئیں اور موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
اہم بات یہ ہے کہ بمراہ اپنی کمر میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے کافی عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں اور حال ہی میں نیوزی لینڈ میں سرجری کروانے کے بعد آئی پی ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بمراہ گزشتہ برسوں سے ممبئی کے سرکردہ بولر رہے ہیں اور ان کی غیر موجودگی کا مطلب ہے کہ جوفرا آرچر بولنگ اٹیک کی قیادت کر سکتے ہیں۔ تاہم، آرچر خود بھی کمر کی سرجری کے بعد کچھ عرصے پہلے ہی کرکٹ میں واپس آئے ہیں اور باؤچر اسے جلدی نہیں کرنا چاہتے۔
باؤچر نے کہاکہ “بین الاقوامی کھلاڑیوں کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں کچھ آزادی کی ضرورت ہے۔ یہ سب مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ جوفرا بڑی چوٹ سے واپس آ رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں کافی کرکٹ کھیل رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔ وہ میدان میں جا کر پرفارم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ وہ آج رات (عملی طور پر) کیسا پرفارم کرتا ہے۔”
آرچر کے علاوہ ممبئی کے پاس جیسن بہرنڈورف، ڈوین جانسن اور کیمرون گرین جیسے آپشنز بھی ہیں، حالانکہ کوچ باؤچر ہندوستانی ٹیلنٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسپین ماسٹرز: کدامبی دوسرے راؤنڈ میں، ساتوک-چراغ باہر

Next Post

نسیم شاہ سے میچ کے دوران مداح کا دلچسپ سوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
Next Post
جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، نسیم شاہ

نسیم شاہ سے میچ کے دوران مداح کا دلچسپ سوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.