ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ میں دو الگ واقعات میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار

۱۶۰گرام ہیرائن جیسا نشہ آور مواد اور پچاس ہزار روپے نقدی بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-29
in مقامی خبریں
A A
بارہمولہ میں دو الگ واقعات میں خاتون سمیت سات منشیات فروش گرفتار

SRINAGAR, MAR 28 (UNI):- Jammu and Kashmir police arrested four drug peddlers including a woman during a naka checking at Boniyar in border town Uri on Tuesday. UNI PHOTO-6U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت ۷منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں میں سے تین کو ایک ناکہ کے دوران شیری میں جبکہ ایک خاتون سمیت چار دیگر کو بونیار میں گرفتار کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ پیر زادہ اعجاز احمد کی نگرانی میں انسپکٹر وسیم جہانگیر، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شیری، کی مدد سے شیری مارکیٹ میں ایک ناکہ کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ناکہ پارٹی کو دیکھ کر منشیات فروشوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں دھر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۶۳گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا اور تینوں کو فوری طور حراست میں لیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد پنڈت ولد محمد حیات پنڈت ساکن گانٹہ مولہ پائین، وحید بشیر ولد بشیر احمد لون اور مشتاق احمد لون ولد علی محمد لون ساکنان فتح شیری کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں پولیس نے بارہمولہ کے ہی بونیار علاقے میں ایک خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں ڈی ایس پی کبریٰ نذیر کی مدد سے ایس ایچ او بونیار نے بونیار میں ایک ناکے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے چندن واڑی سے بونیار کی طرف آرہی ایک گاڑی میں سوارچار منشیات فروشوںکو روکا توانہوںناکہ کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ذاتی تلاشی کے دوران منشیات فروشوں کی تحویل سے۱۶۰گرام ہیرائن جیسا نشہ آور مواد اور پچاس ہزار روپے نقدی بر آمد کئے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت اخلاق میر ولد احمد میر، کبیر احمد ولد مظفر احمد ساکنان دارا گتی لیان، عبدالقیوم خان ولد سرفراز احمد ساکن بیلہ سلام آباد اور منیبہ یونس دختر محمد یونس سدن ساکن ارن بوہ کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’شب قدر ۱۷؍اپریل کو منائی جائیگی

Next Post

لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.